668

نام نہاد کھلاڑی اور کاغذی شیر بلاول کے ایک ہی خطاب سے ڈھیر ہوگئے ہیں-

گلگت (پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے گلگت بلتستان کے طوفانی دورے نے نواز لیگ اور تحریک انصاف کے چھکے چھڑا دئے ہیں۔نام نہاد کھلاڑی اور کاغذی شیر بلاول کے ایک ہی خطاب سے ڈھیر ہوگئے ہیں۔تحریک انصاف کی مثال برساتی کھبمی جیسی ہے جو مختصر عرصے میں سوکھ کر ختم ہو جاتی ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والے سیاسی لوگ نہیں بلکہ لوٹوں کا ایک گروہ ہے جہاں کرپٹ ترین لوگ اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے جمع ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو کے دورے کے بعد اس مفاد پرست ٹولے کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے اور وہ آخری ہاتھ پیر مار رہے ہیں۔تھر کا پوچھنے والوں کو پشاور میٹرو کا کرپشن زدہ اور ناکام منصوبہ کیوں نہیں نظر آرہا۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت کا جلسہ حفیظ سرکار کے لئے زور کا جھٹکا ثابت ہوا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام نے بھٹو خاندان سے جس والہانہ محبت کا اظہار کیا اور بلاول بھٹو کا تاریخی اور ریکارڈ ساز استقبال ہوا اس سے صوبائی حکومت کے وزراء حواس باختہ ہوچکے ہیں۔شدید سردی کے باوجود گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے عوام نے گلگت جلسے میں شرکت کر کے حفیظ سرکار کو مسترد کر دیا ہے۔صوبائی حکومت کے بعض اراکین کے بیانات پر اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چگ گئیں کھیت والی مثال صادق آتی ہے۔اس تاریخ ساز جلسے نے گلگت بلتستان کے مستقبل کا سیاسی منظر نامہ واضح کر دیا ہے۔بلاول بھٹو جس محبت اور خلوص سے کارکنوں سے ملے اور ان سے مصافحہ کیا اس سے انکی گلگت بلتستان کے عوام سے محبت اور لگاؤ ثابت ہوتی ہے۔دوسری طرف کچھ نام نہاد لیڈر ایسے بھی ہیں جو اپنے کارکنوں کو ٹھپڑ مارتے اور دھکے دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں