سکردو(چیف رپورٹر) نگران وزیر اعظم، چیف آف آرمی سٹاف، کمانڈر ایف اسی این اے بتا دیں گلگت بلتستان پاکستان کے لئے ضرورت ہے یا نہیں اگر ضرورت ہے تو نا معقول چیف سکریٹری کو فی الفور واپس بھیج دیا جائے، سابق وزیر اعلیٰ و ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ چیف سکریٹری کو پہلے گلگت بلتستان کے بارے میں معلومات رکھنا چاہئے تھا، چیف سکریٹری سو ارب وفاق کا گلگت بلتستان کو دینے کی بات تو کرتا ہے لیکن ان کو معلوم نہیں گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت گلگت بلتستان سے ڈوگروں سے لڑ کر 72 ہزار مربع میل علاقے کو آزاد کروا کر بغیر کسی شرط و شروط کے پاکستان کی جولی میں ڈالا چیف سکریٹری کو یہ بھی معلوم نہیں یہاں کے ہزاروں لوگوں نے پاکستان کی دفاع کے لئے قربانی دی اور خاص کر 91 کی جنگ مٰں سب سے زیادہ قربانی دینے والا رجمنٹ این ایل آئی تھی اور این ایل آٗی نے 91 میں دو نشان حیدر حاصل کئے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ چیف سکریٹری گلگت بلتستان کو اس اہم عہدے پر رہنے کا اب کوئی جواز نہیں خپلو میں عوام کے ساتھ استعمال کرنے والا لہجہ پولیٹیکل ایجنٹ کے دور میں بھی کسی نے استعمال نہیں کیا میں حیرا ن ہوں کہ وزیر اعلیٰ اس پر خاموش کیوں ہیں اس کی خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ میں نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی بلکہ بیورو کریسی کی حکومت ہے آج چیف سکریٹری کے رویئے نے یہ بات صاف ظاہر کیا کہ حکومت بیورو کریسی کی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے 70 سالوں سے آئینی حیثیت کے لئے جدوجہد کی ہے اور چیف سکریٹری نے ٹیکس کے نام پر جو طعنہ دیکر یہاں کے عوام کے جذبات کو مجروع کر دیا ہے اور وہ قابل برداشت نہیں پاکستان سو ارب اگر گلگت بلتستان کو دیتا ہے تو کوئی خیرات نہیں دیتا چیف سکریٹر ی کو معلوم ہونا چاہئے، K2 ننگا پربت، کنکوڈیا، راکا پوشی سے ملنے والی ریالٹی،سست بارڈر سے ملنے والا کسٹم، سیاحتی شعبہ، اور معدنیات کے مد میں ملنے والے تمام انکم اگر گلگت بلتستان کو دیا جائے تو کافی ہوگا انہوں نے مزید کہا ہے کہ وفاق سے آنے والے آفیسران واپس جا کر وہاں بنگلے بناتے ہیں تو وہ پیسے کہاں سے آتے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ چیف سکریٹری گلگت بلتستان کی پوری قوم سے معافی مانگیں ورنہ اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم، چیف آف آرمی سٹاف، کمانڈر ایف سی این اے سے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ علاقہ پاکستان کو ضرورت ہے یا نہیں اگر ضرورت ہے تو ایسے نا معقول کو فوری طور پر واپس بھیج دیا جائے ان کے روئے نے گلگت بلتستان کے لاکھوں عوام کے جذبات کو ٹھس پہنچایا ہے اور وہ قابل مزمت ہے
700









