723

نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ مجموعی نتیجہ 53.18فیصد۔ وائس چانسلر کی پوزیشن ہولڈرز اور کامیاب طلباء کو مبارکبادی کے پیغام


گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتیجہ مجموعی طور پر 53.18فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں گائیڈر پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج دینور گلگت کے عرفان علی نے 1100میں سے 976نمبرات لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جبکہ اسی کالج کے طالبعلم عاشق حسین نے 902نمبر لیکر دوسری پوزیشن اور بوائز ڈگری کالج سکردو کے طالبعلم محمد اسحق نے 862نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پری میڈیکل گروپ میں گلوبل ہائرسیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دینور گلگت کی طالبہ ثریا مصطفی نے 946نمبرلیکر پہلی، اسی کالج کی طالبہ فرحین علی اور طلعت بتول نے 919اور 892نمبر لیکر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلیں۔ سائنس جنرل گروپ میں سرسید احمد خان ہائرسیکنڈری سکول گلگت کے عدنان علی 865نمبرات کے ساتھ پہلی، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج علی آباد ہنزہ کے ذیشان عباس 808نمبرات کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج وویمن گلگت کی طالبہ شافعہ 803نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ کامرس گروپ میں ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی کرشمہ 872نمبر لیکر پہلی، دی گلگت کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس گلگت کی عطیہ بی بی 858نمبر لیکر دوسری اور ہنزہ لیڈر کالج علی آباد ہنزہ کے حامد رحیمداد 840نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہے۔ آرٹس گروپ میں ایف جی گرلز ڈگری کالج سکردو کی شکیلہ 850نمبر کے ساتھ پہلی، اسی کالج کی حاجرہ بتول 825نمبر کے ساتھ دوسری اور ایف جی بوائز ڈگری کالج سکردو کے اکبر علی 821نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔ ان امتحانات میں کل 4865طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ جن میں سے 2587طلباء کامیاب قرار پائے۔ ضلع گلگت کا مجموعی نتیجہ 58.26فیصد، ضلع سکردو کا 52.65، ضلع دیامر کا 36.89، ضلع غذر کا 48.89، ضلع گانچھے کا 31.67، اور ضلع استور کا مجموعی نتیجہ 45.61فیصد رہے۔ ان امتحانا ت میں 2210لڑکے اور 2655لڑکیاں شریک ہوئے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے امتحانا ت میں پوزیشن لینے والوں سمیت کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ کامیابی کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
KIU،شوشل ویلفیئر اور اسپیشل ایجوکیشن کے اشتراک سے یوم آزادی کے حوالے سے معذور افراد کے لیے تقریب کااہتمام۔
گلگت(پ ر) KIU، سوشل ویلفیئر اور اسپیشل ایجوکیشن کے اشتراک سے یوم آزادی کے حوالے سے معذور افراد کے لیے تقریب کااہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سوشل ویلفئیرگلگت بلتستان عاصم ٹوانہ تھے۔ان کے ہمراہ KIUآئی پی ڈی کے ڈائریکٹر محمد الیاس،ڈبلیو ڈبلیو ایف جی بی کے ہیڈ ڈاکٹرسعید عباس،ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن بشارت اللہ،معذور افراد کی انجمن ویژن کے صدر سید ارشاد کاظمی اسپیشل ایجوکیشن کمپلس کے اساتذہ سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعدادموجود تھی۔ یوم آزادی کے مناسبت سے منعقدہ تقریب میں معذور بچوں نے ملی نغمے،ٹیبلو،ثقافتی دھن پر رخص کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔۔یوم آزادی کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سیکرٹری سوشل ویلفئیر گلگت بلتستان عاصم ٹوانہ نے کہاکہ پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے۔جس کامقصد ایک فلاحی ریاست کا قیام تھا۔جس میں معاشرہ اور ریاست معذور اور کمزور افرادکی نگہداشت اور انکی مخفی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر معاشرے میں باعزت زندگی کا سامان فراہم کریں۔ان سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس نے معذور بچوں کے مہارتوں کو سہراتے ہوئے کہاکہ KIU،سوشل ویلفئیر جی بی اور اسپیشل ایجوکیشن کے ساتھ مل کر خصوصی افراد کے ہنر اور تربیت کے لیے پروگرام کا آغاز کریگی۔جس سے معذور افراد کے لیے روزگار کمانے سمیت زندگی کے دیگر مسائل کو حل کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے۔تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس نے ملی نغمے،ٹیبلواور ثقافتی دھن پر رخص پیش کرنے والے خصوصی افراد میں زلمی فاونڈیشن کی طرف سے دے گئے انعامات تقسیم کیا۔
KIUنے جی آئی ایس اینڈ ریموٹ سینسنگ کورس میں داخلہ کا اعلان کردیا
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے جی آئی ایس اینڈ ریموٹ سینسنگ ڈپلومہ کورس “میں داخلے کا اعلان کردیا۔ڈپلومہ کورس میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ 30اگست 2018تک ہے۔ڈپلومہ کورس میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد 30اگست 2018تک 6000 1ہزار رپے فیس کے ہمراہ اپنی درخواستیں شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے ہیڈ ڈاکٹر آفتاب احمد خان کے پاس پیر سے لے کر جمعہ تک صبح 9سے 4بجے تک جمع کرواسکتے ہیں۔تاریخ گزر جانے کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔جی آئی ایس اینڈ ریموٹ سینسنگ ڈپلومہ کورس میں داخلہ لینے والے افراد کو جغرافک انفامیشن سسٹم کے حوالے سے سکھایا جائے گا۔ یار رہے ڈپلومہ کورس ساڑھے چار ماہ پہ مشتمل ہوگا۔
KIU میں جشن آذادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب،اساتذہ و افسران کی بھرپور شرکت
ملکی سالمیت و ترقی کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کا عزم
گلگت (پ ر) جشن یوم آزادی پاکستان کے موقع پر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی مین کیمپس میں قومی پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔جس میں یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ، انتظامی افسران, اور طلبہ و طالبات نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ یونیورسٹی کے ٹریژرار محمد اقبال, ڈائریکٹر IMRACپروفیسر ڈاکٹر معظم نظامی و دیگر نے قومی ترانے کی دھن پرچم کشائی کی۔ یونیورسٹی کے چاک و چوبند سیکورٹی اہلکاروں کے دستہ نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے والدمحترم حاجی امان اللہ نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی دعا کرائی اورآزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آزادی بزرگوں کی خدمات اور قربانیاں کوسلام پیش کرنے اور ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سمیت پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک قائد اعظم، علامہ محمد قبال او ر ان کے رفقائے کار کی ہمارے پاس امانت ہے ہم نے اس امانت کی حفاظت کرنی ہے اور ملک کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروکار لانا ہے۔ یوم آزادی کی تقریب میں طلبہ و طالبات نے اپنے سریلی آواز سے ملکی نغمے گا کر تقریب کو چار چاندلگایا۔ واضح رہے کہ شعبہ ورکس KIU کے زیر اہتمام شب آزادی کے موقع پر کیمپس کے چاروں اطراف میں چراغاں کیا گیااور قومی پرچم لہرائے گئے۔

وائس چانسلر عطاء اللہ شاہ کی سربراہی میں KIUوفد کا ایڈیشنل سیکرٹری برائے وزیراعظیم آفس ڈاکٹر کاظم نیاز سے ملاقات
گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی سرابرہی میں KIUوفد کا ایڈیشنل سیکرٹری برائے وزیراعظیم آفس و سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ ڈین ڈاکٹر خلیل احمد،رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون،ڈائریکٹر QECمیر تعظیم اخترموجود تھے۔ڈاکٹر کاظم نیاز کے ساتھ ہونی والی ملاقات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی کو درپیش مسائل، نئی اصلاحات و ترقیاتی منصوبوں سمیت KIUبورڑ کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے وزیر اعظیم پاکستان آفس ڈاکٹر کاظم نیاز نے پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کاKIUکی تعمیروترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اٹھائیے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ KIUبورڑ کی اصلاحات اور ساخت کو بہتر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا کہا۔ملاقات کے آخر میں وائس چانسلر نے انجینئرنگ اکنامکس پر لکھی ہوئی اپنی کتاب ایڈیشنل سیکرٹری برائے وزیراعظیم آفس ڈاکٹر کاظم نیاز کو پیش کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں