744

وزیر اعظم کا دورے کے دوران اپوزیشن اراکین اور عوام نے 2018کے آرڈر کے خلاف ریفرنڈم کیا ہے

گلگت ( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنر ل سیکر یٹری کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورے کے دوران اپوزیشن اراکین اور عوام نے 2018کے آرڈر کے خلاف ریفرنڈم کیا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ اب گلگت بلتستان کے عوام مزید بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کا جو بنیادی ڈیمانڈ ہے وہ قانونی ہے اس کے خلاف وزیر اعلیٰ اور اس کے چندحواری عوام میں غلط فہمیاں پیدا کر کے قوم کا سودا کر نا چا ہتے ہیں نہتے روضہ دار احتجاجی مظاہرین پر پو لیس کا تشدد کر نے کی مزمت کر تے ہیں اور اس کو آمریت سے بھی بدتر دور کے نام سے یاد رکھا جا ئے گا ۔ جس طرح وزیر اعلیٰ کے حکم پر نہتے مظاہرین پر تشدد ہوا یہ 2018کے آرڈر کا پہلا ٹیلی کا سٹ تھا اس سے عوام کو معلوم ہو نا چا ہئے کہ جس سیٹ اپ کی مو جودہ حکومت ذکر کر رہی ہے یہ جمہوری نظام نہیں ہے بلکہ ایف سی آر کے دور سے بھی بد تر نظام ہے جس کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پورا گلگت بلتستان جام ہے اور گیارہ اراکین اسمبلی سرا پا احتجاج ہیں اور ان گیارہ اراکین اسمبلی کے پیچھے عوام کا سمندر ہے جس کو (ن) کی حکومت سو افراد کو مجمو عہ قرا ر دیکر تا ریخ کی سب سے بڑی غلطی کر رہی ہے اور اس سے مزید گلگت بلتستان میں انتشار پیدا ہو گا اور ہم متحدہ اپوزیشن اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں اور ان کے حوصلوں کو سلام پیش کر تے ہیں جنہوں نے قوم کے بنیادی مسائل کو سمجھتے ہو ئے میدان عمل میں اتر کر کام کیا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شعور دیا آج گلگت بلتستان کا بچہ بچہ جان چکا ہے کہ گلگت بلتستان کا بنیادی مسئلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ اور حکومتی اراکین کو شرم آنی چا ہئے جنہوں نے نہتے مظاہرین پر تشدد کرایا اور خود کو ایک با دشاہ کے سامنے غلام ہو کر پیش ہو ئے اور گلگت بلتستان کے عوام کو غلامانہ نظام میں دھکیلنے کی کو شش کی لیکن پاکستان پیپلز پا رٹی ان تمام سیا سی محرو میوں کے خاتمے کے لیئے کر دار ادا کرے گی اور گلگت بلتستان کے عوام کے امنگو ں کے تحت نظام حکومت دلانے کے لیئے ہمہ وقت کو شاں رہے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں