843

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے استور ویلی روڈ کے جاری کام کا معائنہ کیا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے استور ویلی روڈ کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پیور مشین کے ذریعے روڈ میٹلنگ کے جاری کام کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چیف انجینئر دیامر استور ڈویژن اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ حکومت نے استور ویلی روڈ کیلئے درکار وسائل فراہم کئے ہیں۔ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ استور ویلی روڈ پر جاری کام اس معیار کے مطابق نہیں ہے جس کے حوالے سے محکمہ تعمیرات نے بریفنگ دی تھی لہٰذا استور ویلی روڈ کے کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور مقررہ مدت میں استور ویلی روڈ کی میٹلنگ اور توسیع کا کام مکمل کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو محکمہ تعمیرات کی جانب سے استور ویلی روڈ کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کیڈٹ کالج چلاس کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کیڈٹ کالج چلاس کے کام کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا اور متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ کیڈٹ کالج چلاس کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کیڈٹ کالج چلاس میں کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور کیڈٹ کالج چلاس کو بجلی کی فراہمی کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو محکمہ تعلیم کی جانب سے کیڈٹ کالج چلاس کے جاری کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں