گلگت(پ ر) لون برادری کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت بروز اتوار صدر لون برادری گلگت بلتستان محمد یونس لون پڑی بنگلہ میں طے پایا جس میں لون برادری جگلوٹ،پڑی بنگلہ اور گلگت کے اہم عہدہ داروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لون برادری محمد یونس لون نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برادری کے لیے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو انتہائی مایوسکن قراردیا انہوان نے کہا کہ الیکشن سے قبل مشکل کی گھڑی میں جگلوٹ،پڑی بنگلہ،یادگار محلہ،کشروٹ،سونیکوٹ سے یک جاں ہوکر پوری لون برادری نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا تب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے لون برادری کی فلاح بہبود،بیروزگاری کے خاتمے اور مسائل کے حل کی بھر پور یقین دیائی کرائی تھی لیکن بدقسمتی سے برادری کے لیے بار ہا باور کرانے کے باؤجود بھی سی ایم جی بی کی طرف سے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے جس پر پوری برادری مایوسی کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے دنوں مختلف لوگوں نے وزیر اعلیٰ جی بی کو شرائط کی بنیاد پر ووٹ دئے جن کا اعلاقے میں 70 ووٹ بھی نہیں ان کو اسمبلی میں عہدوں پر نواز گیا جبکہ حافظ حفیظ الرحمٰن کے حق میں 1000 سے زائد ووٹ دینے والی برادری کو ہر معاملے میں یکسر نظر انداز کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پراس بات پر زور دیا گیا کہ برادری کی محرومیوں کا اژالہ نہ کیا تو آئندہ کے انتخابات میں لون برادری جگلوٹ،پڑی بنگلہ،کشروٹ،سونیکوٹ اور یادگار محلے سے گلگت حلقہ نمبر ۲ کے لئے اپنا امیدوار کھڑا کریگی۔بعد ازاں لون فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کی کور کمیٹی نے جگلوٹ اور پڑی بنگلہ میں لون فاؤنڈیشن کے یونٹس کے قیام کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں لون برادری جگلوٹ کی طرف سے ابراہیم لون چئیرمین مشکور لون اور پڑی بنگلہ سے نمبردار نصرت عالم لون،جان عالم لون،شبیر احمد لون و دیگر نے شرکت کی۔
770









