658

وفاق میں تبدیلی سرکار کی آمد کے بعد گلگت بلتستان کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء کی سپلائی بند کردی گئی

گلگت(خصوصی رپورٹر) وفاق میں تبدیلی سرکار کی آمد کے بعد گلگت بلتستان کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء کی سپلائی بند کردی گئی،یوٹیلیٹی سٹور اشیاء ضروریہ سے مکمل خالی ہوگئے،ریجنل آفس گلگت کے مطابق ہیڈ کواٹر سے باربار ڈیمانڈ کے باوجود اشیاء ضروریہ کی سپلائی نہیں کی جارہی ہے جس کے باعث گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلیٹی سٹور اشیاء ضروریہ سے مکمل خالی ہوگئے ہیں حالیہ دنوں تین کروڈ 25لاکھ روپے کی اشیاء ضروریہ کی فوری طور پر فراہمی کے لئے ہیڈ آف یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے جس کے باوجود اشیاء ضروریہ کی فراہمی نہیں ہونے سے گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلٹی سٹوروں میں سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے اور اشیاء ضروریہ سے یوٹیلٹی سٹور خالی ہوگئے ہیں جس کے باعث عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں