گلگت پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی رہنما آمنہ انصاری نے کہاہے کہ وفاق کے ساتھ ساتھ بہت جلد گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی نظر آئیگی پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے گروپ بندی نہ ہونے کی بدولت ہی پارٹی کا ایک ورکر آج گورنر بنا ہے عنقریب پورے پاکستان سمیت گلگت بلتستان میں بھی پی ٹی آئی کی تنظیم نوہونے والی ہے اور اس تنظیم سازی میں گلگت بلتستان سے جو بھی کابینہ آئیگی وہ سب کو منظور ہوگی انہوں نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جزویات سے نکل کرہمیں علاقائی ترقی کی سوچ کی جانب کام کرنا ہوگاجس کے تحت ہر فرد کو ان کے بنیادی حقوق حاصل ہونگے انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے وفاقی حکومت کے خلا ف عوام کو اکسانے کیلئے گندم سبسڈی کا ڈرامہ رچایا جو کہ فلاپ ہوگیا لیکن پاکستان تحریک انصاف نے جس طرح پہلے عوامی خدمت کی ہے اور عوام کے بنیادی حقوق کیلئے کام کیا ہے اس طرح آئندہ بھی کام کریگی۔انہوںنے کہا کہ پارٹی میں اب کوئی گروپ بندی نہیں ہے جس طرح گورنر کو لانے کیلئے ہم سب ایک تھے اس طرح اب 2020کے انتخابات کیلئے ہم ایک ہیں اور پی ٹی آئی2020کے انتخابات کیلئے محنت کررہی ہے انہوںنے کہا کہ پنجاب کی طرح پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں بھی بلدیاتی نظام کو لائے گی اوربلدیاتی نظام کے تحت دیہی مسائل حل ہونگے انہوںنے کہا کہ جولوگ گروپ بندی کے قائل ہیں وہ پارٹی کیلئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے کام کررہے ہیں ایسے لوگوں کے ساتھ ہمارا کسی بھی قسم کاتعلق نہیں ہے ۔
682









