759

ونٹرسٹڈی کیمپ کیلئے رجسٹرڈطلبہ نے آج انٹری ٹیسٹ دے دیا جس میں اڑھائی سو طلبہ شریک رہے۔

گلگت (چیف رپورٹر) ونٹرسٹڈی کیمپ کیلئے رجسٹرڈطلبہ نے آج انٹری ٹیسٹ دے دیا جس میں اڑھائی سو طلبہ شریک رہے۔ونٹر سٹڈی کیمپ 1997 سے اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان، لاہور میں منعقد کرتی رہی ہے۔ کیمپ میں طلبہ کو امتحانات کی تیاری کے ساتھ کئیرئیر کونسلنگ سمیت لیڈرشپ اینڈ منیجمنٹ و دیگر کی ورکشاپ بھی کروائی جاتی ہیں جس سے طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کوسمجھتے ہوئے اچھے مستقبل اور معاشرے میں مثبت کردار ادار کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی سکھائی جاتی ہے۔ ونٹرسٹڈی کیمپ کی انفرادیت ہے کہ اتنے سالوں سے بلاناغہ منعقد ہورہاہے۔اب تک ہزاروں طلبہ کیمپ سے گزرے ہیں۔ اس کیمپ میں شریک طلبہ آج ڈاکٹرز، انجینرز، سول سروسز میں اعلی افسران اور پی ایچ ڈی سکالرز کے طور پر معاشرے میں اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس حوالے سے طلبہ کاکہنا ہے کہ جمعیت کا ان مشکل حالات میں ونٹر سٹڈی کیمپ کے انعقاد کافیصلہ یہاں کے طلبہ کیلئے بہت بڑا موقع فراہم کرتاہے کہ وہ سردی اور لوڈشیڈنگ کی جھنجٹ سے نکل کرلاہور جیسے شہر میں اپنے امتحانات کی تیاری کریں اور ایک تاریخی شہر دیکھنے کا موقع ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں