گلگت وی آئی پی سیکورٹی، اہم شخصیات کی سیکورٹی پر 700 پولیس جوانوں کی تعیناتی سے گلگت بلتستان پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر، وی آئی پی شخصیات، سیاسی رہنمائوں اور سرکاری افسران کی سیکورٹی پر جی بی پولیس کے 700 اہلکار تعینات ہیں جن میں ڈپٹی کمشنروں کیلئے 51 اہلکار، اسسٹنٹ کمشنر کیلئے 23 اہلکار، جی بی پولیس جوان تعینات ہیں، گورنر کیلئے 49، وزیراعلیٰ کیلئے 73 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جی بی اسمبلی میں 23، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزیروں کیلئے 48 اہلکار دیئے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سیکورٹی پر 1 اہلکار، چیف سیکرٹری اور سیکرٹریٹ کیلئے 47 اہلکار، وفاقی افسران اور دفاتر کی سیکورٹی پر 15 اہلکار تعینات ہیں، صوبائی دفاتر 32 جبکہ مذہبی شخصیات کی سیکورٹی پر 22 اہلکار تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق 6 سے زائد پولیس اہلکار وی آئی پی سیکورٹی اور غیر متعلقہ ذمہ داریوں میں مصروف ہونے سے جی بی پولیس کو امن وامان کے قیام میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، ذرائع کے مطابق ان کی جگہ نئی پوسٹیں تخلیق نہیں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 700 نئی پوسٹیں تخلیق کرے کیونکہ محکمہ میں نفری کی شدید کمی ہے اور پولیس کو امن وامان کے قیام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
775









