696

پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان, گلگت بلتستان کے سی ایم نے عوام کو گھمراہ کرنے کیلئے گندم سبسڈی کا شوشہ چھوڑا تھا.

گلگت(چیف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینیر صوبائی رہنما و سینئر رہنما عوامی ایکشن کمیٹی ابرارعلی بگورو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان, گلگت بلتستان کے سی ایم نے عوام کو گھمراہ کرنے کیلئے گندم سبسڈی کا شوشہ چھوڑا تھا. حافظ حفیظ الرحمن کو اگر حکومت چلانی نہیں آتی ہے تو استعفا دیکر آرام سے گھر چلے جائیں. تحریک انصاف عوامی مسائل کو بہتر طور پر حل کرنا جانتی ہے. اور عوامی امنگوں کے عین مطابق حکومت کرنا بھی بہت اچھی طرح سے جانتی ہے. عبوری آئینی صوبہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی منزل ہے. مرکزی قیادت سے جی بی کے آئینی تشخص کے حوالے سے بہت جلد مزاکرات کا دور شروع کریں گے. گلگت بلتستان کو مزید آرڈرز پر چلایا جانا علاقے کی اور عوام کی تو حین سمجھا جاے گا. مہزب قوموں کے اپنے دستور اور قائدے ہوا کر تے ہیں. آرڈرز پر غلاموں اور نوکروں کو چلایا جاتا ہے. گلگت بلتستان کی قوم اب مزید آرڈروں کی متحمل نہیں ہو سکتی. اب جو بھی ملے گا, آئین اور دستور کے تحت ملے گا اس سے کم کسی بھی پیکج کو گلگت بلتستان کی قوم ہرگز تسلیم نہیں کریگی. میڈیا کی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہیلتھ ایجوکیشن اور پی ڈبلیو ڈی تمام اداروں میں ہونے والی تمام بے قائدگیوں سے ہم باخبر ہیں. انشائاللہ بہت جلد سب کا قبلہ سیدھا کردیا جاے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں