635

پاکستان پیپلز پارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام ایک تقریب پیپلز سکریٹریٹ سکردو میں منعقد

سکردو (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام ایک تقریب پیپلز سکریٹریٹ سکردو میں منعقد ہوئی جس میں شدید سردی کے باوجود جیالوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سکریٹری انجینئر محمد اسماعیل,پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر شیرین فاطمہ,ضلع سکردو کے صدر وزیر وقار,ضلع کھرمنگ کے صدر غلام محمد پاروی,عبد اللہ حیدری,محمد بشیر,سب ڈویژن روندو کے صدر شیرباز ایڈوکیٹ, محمد حسین حالی,حاجی حسنین سمیت مزدور یونین بلتستان کے بانی رہنما نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 30 نومبر پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک نہایت اہم دن ہے جب اس ملک کی پہلی عوامی,جمہوری جماعت کی بنیاد رکھی گئی۔آج کا دن نہ صرف پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے بلکہ یوم جمہوریت بھی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو شہید نے مزدوروں,کسانوں,محنت کشوں اور پسے ہوئے طبقات کی مشکلات کا اندازہ کیا اور انکی نمائندگی کرنے کے لئے ایک عوامی جماعت کی بنیاد رکھی۔تاکہ ان طبقات کی آواز طاقت کے ایوانوں میں پہنچ سکے۔پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے صحیح معنوں میں کسانوں,محنت کشوں اور مزدوروں کی نہ صرف نمائندگی کی ہے بلکہ ان طبقات کو حتیٰ المقدور حقوق دینے کے حوالے سے عملی اقدامات بھی کئے ہیں۔پیپلز پارٹی کا منشور روٹی,کپڑا اور مکان بنیادی طور پر غریب عوام کا منشور ہے اور پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہے عوام کو روزگار دینے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔بھٹو شہید نے پاکستان کے عوام کو اپنے بنیادی حقوق کا شعور دیا اور اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے کی جرآت دی۔سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر گلی محلے کی سطح پر لانا بھٹو شہید کا بڑا کارنامہ تھا۔مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی پلانٹڈ اور آلہ کار جماعتیں ہیں جنہوں نے حقوق دینے کے بجائے چھینے ہیں۔گلگت بلتستان کے لئے جتنے بھی آئینی اور انتظامی اقدامات کئے ہیں وہ بھی پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔نواز لیگ اور تحریک انصاف نے آئینی حیثیت کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کو دھوکہ دیا اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ کیا۔عمران خان کو گلگت بلتستان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے انہیں صرف یوٹرن لینا آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں