678

پاک فوج سے گلگت بلتستان کے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں،غلام حسین اطہر

سکردو انجمن تاجران بلتستان کے مرکزی صدر غلام حسین اطہر نے ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو، واپڈا اور محکمہ برقیات کو پاک فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج سے گلگت بلتستان کے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں جب تک سکردو ہسپتال کی بھاگ دوڑ پاکستان فوج کے پاس تھی یہ بالکل کامیاب جارہا تھا جب سے اس اہم صحت کے مرکز کی بھاگ دوڑ سول لوگوں کے ہاتھ میں آگئی ہے اس کا بیڑا غرق ہو گیا ہے اسی طرح محکمہ برقیات اور واپڈا بھی ناکام ہو گیا ہے اس لئے تمام لوگوں کی دلی خواہش ہے کہ تینوں برے اداروں کو پاک فوج کے حوالے کیا جائے جب تک تینوں اداروں کو پاک فوج کے حوالے نہیںکیا جائیگا تب تک یہ تینوں ادارے ٹھیک نہیں ہوں گے فورس کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ سکردو ہسپتال بھی ان کی نگرانی میں چلے کے پی این کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کی حالت انتہاناگفتہ بہہ ہو چکی ہے یہاں ادویات اور دیگر سہولتیں ناپید ہو گئیں ہیں صورتحال اس نہچ پر پہنچ گئی ہے کہ یہاں ایمرجنسی کی ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں مریض تڑپ تڑپ کر موت کے منہ میں جارہے ہیں یہاں غریب مریضوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے آپریشن کے مریضوں کو تمام اوزار بازار سے مہنگے داموں خریدنے پڑتے ہیں یہی صورتحال واپڈا اور محکمہ برقیات کی بھی ہے اربوں روپے خرچ کرکے مشرف دور میں سدپارہ ڈیم بنایا گیا لیکن واپڈا پاور ہاوسز عوام کیلئے درد سر بن گئے ہیں یہ بجلی گھر آئے روز خراب ہو جاتے ہیں عوام کو بجلی دسیتاب نہیں ہے جنریٹر فراہم کرنے کا حکومتی وعدہ بھی تاحال پورا نہیں ہو سکا ہے جس کے باعث اس وقت پورا سکردو مکمل طورپر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے وزیر پانی وبجلی کو مکمل طورپر غیر فعال کر دیا ہے اور ان سے تمام اختیارات واپس لے لئے ہیں جس کے باعث صورت حال مزید سنگین ہوگئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں