773

پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ KIUکے وائس چانسلر تعینات ہوگئے

گلگت (پ ر) بین الاقوامی سطح کے نامور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات ہوگئے۔سرچ کمیٹی برائے وائس چانسلرتعیناتی اورKIU سینٹ کی سفارش پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چانسلر KIU نے پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ کو 4سال کے لیے وائس چانسلر تعینات کردیئے گئے ہیں۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن سیکرٹر ی وزرات امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر سے باقاعدہ جاری ہواہے۔ ڈاکٹر عطااللہ شاہ KIU کے پانچویں وائس چانسلر کی حیثیت سے بہت جلد یونیورسٹی کی باگ دوڑ سنبھالینگے۔ پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اس سے قبل سٹی یونیورسٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی پشاور میں وائس چانسلر کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا پاکستان سے  PhD،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اکنامکس میں ایم فل، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور سے ایم ایس سی،اوپن یونیورسٹی سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (مارکیٹنگ)،اسی یونیورسٹی سے ایم ایس سی انوائر منٹل ڈیزائن کرنے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور سے بی ایس سی سول انجینئرنگ میں گولڈ میڈل کے ساتھ ڈگری مکمل کی۔ ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے100کے قریب تحقیقی مقالے قومی و بین الاقوامی سطح کی جریدوں میں اشاعت کے علاوہ وہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ان کے علاوہ سول انجینئرنگ UETمیں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے پر واپڈا گولڈ میڈل سمیت بہت سارے ایوارڑ ز ار سرٹیفیکیٹس بھی ملے ہیں۔ واضح رہے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف خان کے سبکدوش ہونے کے بعد گزشتہ سال اگست سے ڈاکٹر خلیل احمد قائم مقام وائس چانسلر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں