607

پیپلزپارٹی حق حاکمیت اور حق ملکیت کے نام پر انتشار پھیلاکر خطے کی ترقی روکنا چاہتی ہے،فدا خان فدا

غذر ( بیورورپورٹ)صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حق حاکمیت اور حق ملکیت کے نام پر انتشار پھیلاکر خطے کی ترقی روکنا چاہتی ہے غذر کے عوام کو پہلے بھی اس جماعت نے بے وقوف بنایا ہے غذر کے باشعور عوام اب جھوٹے لوگوںکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے گاہکوچ میں ٹوپی شانٹی ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بعض ترقی دشمن عناصر غذر میں ایفاد پراجیکٹس پر سٹے آرڈر لے کر ترقی کا پہیہ روکنا چاہتے ہیں پی پی پی والوں کو عوام سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو اس سٹے آرڈر کو ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے غذر میں ایفادپراجیکٹ پر 45کروڑ اب تک خرچ ہوگئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے جھوٹ بولنے والوں نے گلگت بلتستان میں لاشوں اور بدعنوانیوں کا کلچر فروغ دیا تھا ہم نے علاقے میں امن قائم کرکے کھیلوں اور ثقافت کی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے مخالفین نے ماضی میں نوکریاں فروخت کی جبکہ ہم نے میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دے کر خطے کے نوجوانوں کو مایوس ہونے سے بچایا ۔ جلسے جلوسوں کا مقصد سی پیک کو ناکام بنانا ہے ایسے عناصر سے غذر کے عوام ہوشیار رہیں اور سی پیک کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے جو لوگ آج جھوٹے نعرے لگارہے ہیں ان لوگوں نے ماضی میں ایک کلوٹ تک نہیں بنایا ہم آج سڑکیں بنارہے ہیں زمینیں آبادکرکے دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غذر کے لوگ سٹی پارک میں سجائے گئے تماشے سے خود کو دور رکھیں یہ لوگ عوام سے جھوٹ بول کر سیاست چمکانا چاہتے ہیں لاشوں کی سیاست کرنے والوں کو کیوں نظر نہیں آتا کہ ہماری حکومت نے قتل و غارت اور بدعنوانیوں کو ختم کرکے تعمیروترقی کا جال بچھایا ہے صوبائی حکومت خالصہ سرکار قانون کو نافذ نہیں کررہی بلکہ ہم لینڈ ریونیو کے قانون کے تحت لوگوں کو ان کی ملکیت کے مالک بنارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفید ٹوپی اور شاٹی امن کی علامت ہے آج ہم نے یہ دن مناکر دنیا کو پیغام دیا ہے کہ گلگت بلتستان ایک پرامن خطہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں