گلگت(چیف رپورٹر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان خو اتین وونگ کے جنرل سکریٹری کلثو م مہدی اورسب ڈیژن دنیور خو اتین وونگ کے صدر سمیرا انجم نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین گلگت بلتستان کی صدر شیرین فاطمہ کے بھائی کی وفات پر اور بہا در پولیس جوان بصیر عباس کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی شیریں فاطمہ کی غم میں برابر کے شریک ہے اور انکے بھائی کی وفات سے جو صدمہ پہنچا ہے یقینا وہ نہایت افسردگی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت نپور بسین سے تعلق رکھنے والی بہادر پو لیس بصیر عباس نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے لئے دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ گلگت بلتستان پولیس اہم کردارادا ء کر رہے ہیں اور علاقے میں مستقبل کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ساتھ دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
680









