639

پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ دور میں مہدی شاہ اینڈ کمپنی نے گلگت بلتستان کو بے دردی سے لوٹا’گلاب شاہ اصف

سکردو—– پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ دور میں مہدی شاہ اینڈ کمپنی نے گلگت بلتستان کو بے دردی سے لوٹا گیا اور نوکریوں کی بولیاں لگتی رہیں موجودہ مسلم لیگی حکومت اور حافظ حفیظ الرحمان سرکار نے تمام اداروں کو کھکلا کردیا ٹھیکوں کی بندربانٹ عروج پر ہے گلگت بلتستان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے حفیظ کرپشن کا گارڈ فادر ون اور مہدی شاہ کرپشن کا گارڈ فادر ٹو ہے اور یہ دونوں ایک دوسروں کی کرپشن کو سپورٹ کر رہے ہیں اور انشاء 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت بنتی ہی ان دونوں ڈاکوں کی مقدر جیل ہوگی,
ان خیالات کا اظہار گلاب شاہ اصف کوارڈنیٹر ممبرشپ کمپئین پی ٹی آئی گلگت بلتستان نے سکردو عید گاہ کالونی میں ممبر کیمپ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوۓ کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے عوام کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کی نظریں بھی عمران خان پر لگی ہیں اب گلگت بلتستان کے عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں اب وہ وقت ذیادہ دور نہیں کہ پاکستان سمیت گلگت بلتستان میں حق اور انصاف کا بول بالا ہوگا محمد شاہد جنرل سکریٹری پی ٹی آئی گلگت ڈویژن نے حطاب کرتے ہوے ہوۓکہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا تعلق تحریک انصاف جیسی پارٹی اور عمران خان جیسا بے داغ کردار کا مالک ہمارا لیڈر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کرپٹ مافیاز سے تنگ اچکے ہیں عمران خان اب قوم کے دلوں کے اواز بن چکے ہیں اب دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ بلتستان کے ٹائگر اور ورکر اپ نے ممبرشپ کمپئین پر توجہ دینا ہے اور گھر گھر جاکر خان صاحب کا پیغام پہنچائیں جلسے سے نبی ایڈوکیٹ امنہ انصاری,محمد علی دلشاد, نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کرپٹ سیاسی مافیاز سے تنگ اچکے ہیں سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے جی بی کا حلیہ ہی بگاڑ کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہاں کہ عید گاہ کالونی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں