701

چلاس کے آئی یو کیمپس کی افتتاحی تقریب میں عوامی نمائندوں کی توہین کرنے پر وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی ،ڈپٹی کمشنر دیامر اور تمام ذمہ داروں کو فورا سسپنڈ کیا جائے-قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی

گلگت(پ-ر)قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ چلاس کے آئی یو کیمپس کی افتتاحی تقریب میں عوامی نمائندوں کی توہین کرنے پر وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی ،ڈپٹی کمشنر دیامر اور تمام ذمہ داروں کو فورا سسپنڈ کیا جائے. عوامی نمائندوں کی توہین کسی صورت قابل برداشت نہیں. عوامی نمائندوں کی توہین کے پیچھے بھی حفیظ الرحمن کی چاپلوسیاں کار فرما ہیں. حفیظ الرحمن کرپشن کے لئیے ڈی سی سے کر ایکسینوں تک ڈائریکٹ رابطے کرتے ہیں. وہ اپنی عزت تو کرواتا ہے مگر اپنے ہی ساتهیوں یعنی عوامی نمائندوں کو مختلف پروگرامات میں ذلیل کرواتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ہے کہ گلگت بلتستان کے عوامی نمائندوں کی توہین پر خاموش نہیں رہ سکتے. وزیر اعلی کو چاہیئے کہ وہ صدر پاکستان کو خط لکھ کر قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو فورا واپس کر وا دے اور فورا ڈپٹی کمشنر ضلع دیامر کو معطل کر دے. وائس چانسلر اور ڈپٹی کمشنر عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مرتکب ہو چکے ہیں. حکومت گلگت بلتستان نے اس سلسلے میں عملی کاروائی نہیں کی تو اسمبلی اجلاس میں قرارداد لاونگا. انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ وہ عوامی نمائندوں کی توہین کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کریں. سوشل میڈیا سمیت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اپنی آواز کو ایوان اقتدار تک پہنچایے.وزیر اعلی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فورا کاروائی کرتے ہوئے ان دونوں ذمہ داروں کو سسپنڈ کروائے اور جب تک عوامی نمائندوں سے معافی نہیں مانگتے ہیں تب تک ان کو کام کرنے سے روکا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں