723

چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رانا محمد شمیم سے سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت ولی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وکلا کے وفد نے ان کے چیمبر میں ملاقات

گلگت(مہتاب الرحمن) چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رانا محمد شمیم سے سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت ولی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وکلا کے وفد نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے سپریم اپلیٹ کورٹ کی طرف سے چند سینئر وکلا پر عائد پابندی ختم کرنے کی درخواست کی۔ملاقات میں چیف جج نے صدر سپریم اپلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور کابینہ کی درخواست پر وکلا ء پر سے پابندی ہٹانے کی یقین دہانی کرائی تاہم سینئر ایڈوکیٹ شکور جو کہ وفد میں شامل تھے نے اذان کو بتایا کہ چیف جسٹس نے ہماری درخواست پر تمام سینئر وکلا پر سے پاندی ہٹادی ہے انہوں نے کہا کہ وکلا نے چیف جسٹس یا عدالت عظمیٰ سے کوئی مشروط درخواست نہیں کی تھی البتہ چیف جسٹس سے ملاقات کرکے ہم نے وکلا پر سے پابندی ہٹانے کی درخواست کی تو چف جج نے ہماری درخواست پر پابندی ہٹادی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں