گلگت(چیف رپورٹر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا دورہ گھانچے سہولت کے بجائے عذاب بن گیا جب شہریوں نے گھانچے ہسپتال میں گائنی ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تو چیف سیکریٹری نے شہریوں کو کھری کھری سنا دی اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اب لوگ کتنا ٹیکس دیتے ہو حکومت پاکستان گلگت بلتستان پر 100 ارب خرچ کررہا ہے مگر اپ لوگ کیا دے رہے ہیں جس پر شہریوں نے کہا کہ یہ متنازعہ علاقہ ہے جس پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ اپ لوگ کوئی ٹیکس نہیں دے رہے ہو اور اوپر سے فرمائشیں بھی کررہے ہو۔چیف سیکریٹری نے جس طرح سے او ر جس لہجے میں عوام کو سنایا اس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جس پر موقف سیاسی و سماجی تنظمیوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے ایا ہے۔جبکہ اج گھانچے میں چیف سیکریٹری کے بیان کے خلاف مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کی کال بھی دے گئی ہے اور سکردو سمیت کئی اضلاع میں مختلف تنظمیوں کی طرف سے ہڑتال کی کال دی گئی اور احتجاجات بھی کئے جاینئنگے۔اس حوالے سے نوجوانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری نے گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام کی توہین کی ہے لہذا فوری طور پر اس کو واپس بھیجا جائے اور اس کے خلاف انکوائری کرائی جائے ورنہ حالات کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
703









