706

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا نے آج ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت کا ایک اچانک دورہ

گلگت ۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا نے آج ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت کا ایک اچانک دورہ کیا اور صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ھسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور مریضوں سے براہ راست درپیش مسائل دریافت کیا۔ انھوں نے ایمرجنسی مختلف وارڈز میں مریضوں اور ان کی دیکھ بھال کےلئے آنے والے عزیزوں سے علاج کی سہولیات کے بارے پوچھا۔ انھوں نے مریضوں میں پھل بھی تقسیم کئے اور نادار مریضوں کو امدادی رقوم بھی دئے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا نے ھسپتال کی انتظامیہ کو ھدایت کی کہ مریضوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کئے جائیں۔ اس موقع پہ انھوں نے مریضوں سے ادویات کی فراہمی کے بارے بھی معلومات لیں۔ مریضوں اور ان کے اٹینڈنٹس نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تعنیات ھونے کے بعد یہ ان کا پہلا اچانک دورہ تھا جس کا مقصد صحت عامہ کے مسائل کا جاننا اور اس کا حل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں