گلگت (پ۔ر) جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈویژن بینج نے محمد مستقیم قتل کیس کے نامزد ملزم جواہر خان کی سزاء موت سمیت مرحوم کے ورثا کو 5 لاکھ روپے کی ادائیگی کا سزاء برقرار رکھ کر فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جسٹس ملک حق نوازکی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل چیف کورٹ کی ڈویژن بینج میں 59 مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہوئے فاضل بینج نے 7 مقدمات پر فیصلہ سنادیا جبکہ محمد مستقیم قتل کیس کے نامزد ملزم جواہر خان کی سزاء موت مرحوم کے ورثا کو پانچ لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کے انسداد دہشت گردی گلگت بلتستان کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سزاء سنادیا جبکہ ان کے علاوہ 6 مزید مقدمات پر بھی فیصلہ سنادیا جن میں سے 2 مقدمات کا جسٹس ملک حق نواز اور 5 مقدمات کا فیصلہ جسٹس علی بیگ نے تحریر کرکے جسٹس ملک حق نواز کے عدالت میں تمام فیصلہ شدہ مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ جبکہ وکلاء کی احتجاج کے باعث دیگر مقدمات آئندہ سماعت کے لئے ملتوی کردیا گیا جبک محمد مستقیم قتل مقدمے کا 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ملک حق نواز نے تحریر کرکے فاضل نینج کے دستخطوں سے جاری کردیا گیا ۔
778









