گلگت(چیف رپورٹر) کسٹم کلٹریٹ کو ختم کرانے کے لئے بہت جلد سپریم ایپلٹ کورٹ میں کیس دائر کرینگے تاجروں کے مسائل خوش اسلوبی سے کچھ حل ہوئے ہیں اور کچھ حل ہونے جارہے ہیں جو کہ خوش ائند بات ہے یہ بات گلگت بلتستان چیمبر اف کامرس کے چیرمین جوہر علی راکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے جاری احتجاج کو ختم کردیا گیا ہے مگر ابھی تک ہمارے تمام مطالبات حل نہیں ہوئے ہیں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے حوالے سے ابھی فیصلہ انا باقی ہے ایف بی ار کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تاجر وں کا اب تک اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے ہم یہ سوال کرتے ہیں کہ ان تاجروں کا نقصان کون بھرے گا انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے تو پھر یہاں پر کسٹم کلٹریٹ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس غیر قانونی ہے بتایا جائے کہ کسٹم کلٹریٹ کس قانون کے تحت گلگت بلتستان میں کام کررہا ہے۔اس حوالے سے تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی کے رہنماء اشفاق حسین اور محمد علی قائد نے کہا کہ پاک ارمی کی وجہ سے ہمارے کچھ مطالبات حل ہوئے ہیں مگر ابھی تک کافی سارے مسائل حل ہونا باقی ہے جن کے حل کے لئے مزید کسٹم حکام کے ساتھ مزاکرات ہونگے تاکہ باقی ماندہ معاملات بھی حل ہو۔اج سے سوست پورٹ پر کاروباری سرگرمیاں شروع کردی ہے امید ہے کہ سی پیک روٹ پر کاروبار کو مزید بڑھانے کے لئے وفاق سمیت ایف بی ار گلگت بلتستان کے چھوٹے تاجروں کے ساتھ تعاون کرے گی تاکہ اس سے ملک کی معیشت بہتر ہوسکے۔
644









