677

کولمبوسری لنکا میں منعقدہ تین روزہ عالمی کانفرنس میں KIUکے وائس چانسلر کی بطور شریک چیئر شرکت۔

تعمیرات کے شعبے سے وابستہ محققین، ماہرین تعلیم، سکالرز کی بڑی تعداد شریک ہیں۔کانفرنس 2سے 4جولائی تک جاری رہیگی۔
گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کولمبوسری لنکا میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔” اکیسویں صدی میں تعمیرات”کے موضوع پر کولمبو سری لنکا میں منعقدہ تین روزہ دسویں عالمی کانفرنس میں دنیا بھر سے تعمیرات کے شعبے سے وابستہ محققین، ماہرین تعلیم، سکالرز کی بڑی تعداد شریک ہیں۔ KIUکے موجودہ اور سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور کے سابق وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اس عالمی کانفرنس میں کو چیئر ہونگے۔ کانفرنس میں تعمیرات کے شعبے میں جدید رجحانات اور مسائل پر مقالے پیش کریں گے اور ان کے حل کیلئے بحث و مباحثے ہونگے۔2جولائی سے شروع ہونے والی یہ کانفرنس 4جولائی تک جاری رہیگی۔ اس موضوع پر نویں عالمی کانفرنس مارچ 2017میں متحدہ عرب امارات دبئی میں منعقدہوئی تھی۔اس موضع پر گیارھویں عالمی کانفرنس آئندہ سال لندن میں ہوگی۔ جس میں KIUپارٹنر کے طورپر شریک ہونگی۔ اس کانفرنس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے تعمیرات اور انجینئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے بہترین انجینئرز کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا شمار دنیا کے بہترین انجینئرز میں ہوتاہے۔انہوں نے انجینئرنگ پر کئی کتابیں لکھی ہیں۔ جو اس وقت انجینئرنگ جامعات کی نصاب میں شامل ہیں۔
KIUکے تین کیمپس کے سٹاف کی بھرتیوں میں کسی کے ساتھ حق تلفی نہیں ہوگی۔محمد اقبال
گلگت (پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے غذر، ہنزہ اور دیامر کے کیمپس میں خالی آسامیاں پرکرنے کے لیے امیدواروں سے ٹیسٹ،انٹر ویوشروع ہوگئے۔ ان کیمپس کیلئے درکار سیکورٹی گاڈز، ڈرائیورز،مالی،نائب قاصد اور دیگر خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے ٹریثررار محمد اقبال کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے امیدواروں سے ٹیسٹ انٹرویو لیے گئے۔ٹیسٹ انٹرویو میں سینکڑوں کی تعد اد میں امیدوارشریک ہوئے۔ کمیٹی کے سربراہ محمد اقبال نے کہاکہ سٹاف کی تقرریوں میں میرٹ کی مکمل پاسداری ہورہی ہے۔ تقرریوں کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدار رکھنے کیلئے امیدواروں سے ٹیسٹ بھی لیا جارہا ہے۔ تقرریوں میں کسی قسم کی سفارش یا دباؤ کو ہرگز خاطر میں نہیں لایا جارہا۔ محمد اقبال نے کہاکہ کمیٹی کے تمام ممبران میرٹ پر تقرری مکمل متفق ہیں۔ انشاء اللہ کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔
KIUکے وائس چانسلر کی تصنیف “انجینئرنگ،معیشت اورپراجیکٹ فنانس”کی تقریب رونمائی اگلے ہفتے ہوگی
گلگت(پ ر)قر اقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی نئی تصنیف “انجینئرنگ،معیشت اور پراجیکٹ فنانس”کی تقریب رونمائی اگلے ہفتے منعقد ہوگی۔ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے شائع شدہ یہ کتاب بیچلر آف انجینئرنگ کے طالب علموں کے لئے ایچ ای سی ٹیکسٹ بک اور مانوگراف لیکچر اسکیم کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی ہے۔ یہ کتاب پراجیکٹ مینجمنٹ اور انجینئرنگ کی معیشت کے حوالے سے ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے تجربے کی عکاسی ہے۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ دیگر کئی کتابوں کے بھی مصنف ہیں اوران کے سو سے زائد تحقیقی مقالے قومی و بین الاقوامی جریدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔

QECکے زیراہتمام یونیورسٹی کے ماسٹر پروگرامز کا سیلف اسسمنٹ شروع ہوگیا۔
گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات کے ماسٹر پروگرام کے سیلف اسسمنٹ کا عمل شروع ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں شعبہ میڈیا کمیونیکیشن سٹیڈیز کی پروگرام ٹیم کی جانب سے تیارکردہ سیلف اسسمنٹ رپورٹ کی اسسمنٹ کیلئے QECکے ڈائریکٹر میر تعظیم اختر کی سفارش پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اسسمنٹ ٹیم کی منظوری دی۔ اسسمنٹ ٹیم میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض بطور ایکسٹرنل ممبر، اسسٹنٹ پروفیسر KIUمحمد الیاس، شعبہ کی ہیڈ فائزہ منیب اور QECکے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد احمد شگری شامل ہیں۔ پیر کے روز اسسمنٹ ٹیم نے شعبہ میڈیا سٹڈیز کے سیلف اسسمنٹ رپورٹ کا جائزہ لیا اور اپنی سفارشات مرتب کی۔ ٹیم نے کلاسز اور میڈیا لیب کا دورہ کیا۔اساتذہ اور طلبہ وطالبات سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیئے۔ ٹیم نے رپورٹ کی اسسمنٹ کے بعد ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے ساتھ ایگزٹ میٹنگ کی اور فوری حل طلب مسائل سے ڈین کو آگاہ کیا۔ اسسمنٹ ٹیم کی سفارشات QECکو پیش کی جائیگی۔ QECاس رپورٹ کی روشنی میں ایگزیکٹیو سمری تیار کرکے وائس چانسلر کو پیش کریگی۔ وائس چانسلر کی منظوری کے بعد اس رپورٹ پر ایکشن پلان تیار کیا جائیگا۔ جو کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کو ارسال کردیئے جائیں گے۔
KIUمیں سمسٹر بہار کے فائنل ٹرم امتحانات شروع ہو گئے
گلگت (پ ر)قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سمسٹر بہار کے فائنل ٹرم امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ امتحانات یونیورسٹی کے انٹرنل ایگزامینشن کی زیر نگرانی میں ہو رہے ہیں۔KIUانٹرنل امتحانات نے امتحانات کو صاف شفاف بنانے کے لئے مخصوص ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کا دورہ کریگی۔یہ امتحانات 7جولائی تک جاری رہینگے۔ پیر روز کے روز ہونے والے امتحانات میں ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، ڈپٹی کنٹرولر انٹرنل امتحانات خورشید احمد اور سیرت امین نے مختلف شعبہ جات کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں