707

کٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ- ایکسائززرائع

گلگت(خصوصی رپورٹر) سابق دور حکومت میں سفارشی بنیادوں پر کٹ گاڑیوں کو جاری این سی پی نمبروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام کٹ گاڑیوں کو ضبط کرنے کی پالیسی پر کام شروع کردیا گیا ہے،محکمہ ایکسائز کی زرائع نے بتایا کہ ماضی میں سفارشی بنیادوں پرگلگت بلتستان میں ہزاروں کٹ گاڑیوں کو این سی پی نمبر جاری کردئے گئے ہیں جو کہ خلاف قانون ہیں اور کٹ گاڑیاں کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہوسکتی ہیں جس کی روک تھام کے لئے محکمہ ایکسائز نے نئی پالیسی کے تحت کٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے جاری این سی نمبر وں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کٹ گاڑیوں کوقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ضبط کیا جائیگا،قابل ذکر ہے کہ گلگت بلتستان میں سابق اور موجودہ دورحکومت میں سفارشی اور راشی بنیادوں پر کٹ گاڑیوں کو بڑے پیمانے پر گلگت بلتستان پہنچادیا گیا ہے اور وسیع کاروبار آج بھی عروج پہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں