گلگت(سٹاف رپورٹر)متحدہ اپوزیشن نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیر مین تمام صوبوں میں اپوزیشن لیڈر ہوتا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ زیادتی ہے اس حوالے سے بہت جلد اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیرمین اپوزیشن لیڈر کو ہی بنانے کا فیصلہ۔باخبر زرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے کیپٹن سکندر کے حکومت کے ساتھ فرینڈلی اپوزیشن اور اج ان کیمرہ بریفنگ میں اپوزیشن اراکین کے ساتھ واک اوٹ نہ کرنے پر متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ کیپٹن سکندر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیرمین شپ سے اس کو فارغ کیا جائے کیونکہ موصوف اپوزیشن کے ساتھ دینے کے بجائے ان تین سالوں میں ہمیشہ حکومت کے ہمنوا بنے رہے ہیں اور عوامی مسائل کے نشاندہی کے بجائے صرف تعریفیں ہی کی ہے اس لئے ملک کے دیگر صوبوں اور قومی اسمبلی طرح پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیرمین کی طرح گلگت بلتستان میں بھی اپوزیشن لیڈر کو ہی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیرمین بنانے کے لئے بہت جلد اسمبلی میں قرارداد لائی جائے گی اور یہ عہدہ اپوزیشن لیڈر کو ہی دلوایا جائے گا۔
734









