679

کے نئے وائس چانسلر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ کو یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ کا سلسلہ شروع

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کو مختلف تدریسی و غیر تدریسی شعبوں کے سربراہوں کی جانب سے اپنے اپنے شعبہ و سیکشن کے بارے میں بریفنگ کا سلسلہ شروع کیاہے۔ رجسٹرار آفس کے ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن محمد افضل اور ایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمک غلام الدین نے یونیورسٹی کے مجموعی انتظامی امور، سرگرمیوں، ذمہ داریوں، تدریسی شعبہ جات، افرادی قوت سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔ ٹریژرار محمد اقبال اور ڈائریکٹر فنانس واجد حسین نے مالی معاملات اور بجٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کنٹرولر امتحانات محمد عارف نے شعبہ امتحانات کے زیرنگرانی ہونے والے داخلی اور بیرونی امتحانات کے بارے میں وائس چانسلر کو آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل میر تعظیم اختر نے اپنے ڈائریکٹوریٹ کی سرگرمیوں اور یونیورسٹی میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ہونے والے کاموں کے بارے میں وائس چانسلر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پرووسٹ ڈاکٹر منظور علی نے پروکٹورل سسٹم کے بارے میں وائس چانسلر کو بریفنگ دی۔
گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے اعزاز میں یونیورسٹی کے سٹاف اور فیکلٹی کی جانب سے ایک استقبالیہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ افطار پارٹی میں یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی، ڈینز، ڈائریکٹرز، سمیت منجمنٹ سٹاف نے شرکت کی۔ فیکلٹی و سٹاف کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کو خوش آمدید کہا اور توقع کا اظہار کیا کہ نئے وائس چانسلر KIUکو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ ہم سب کا تعاون آپ کے ساتھ ہونگے۔ استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ مجھے اس علاقے، اس علاقے میں رہنے والے لوگوں سے پیار ہے۔ یہاں کے لوگوں کے خلوص و فرض شناسی کو دیکھ کر KIUکی وی سی شپ کو اپلائی کرنے کا ارادہ کیا۔ اس علاقے کے لوگوں میں بہت صلاحیت ہے۔ انشاء اللہ ان صلاحیتوں کو یونیورسٹی کی ترقی کیلئے بروئے کار لاکر یونیورسٹی کا نقشہ تبدیل کریں گے۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے شاندار استقبالیہ دینے پر فیکلٹی و منجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں