679

گانچھے بی اینڈ آر میں گریڈ 1سے 4تک کی 38اسامیوں پر بھرتیوں میں میرٹ کا قتل کیا گیا،میجر (ر) محمد امین

سکردوپارلیمانی سیکرٹری میجر (ر) محمد امین نے کہا ہے کہ گانچھے بی اینڈ آر میں گریڈ 1سے 4تک کی 38اسامیوں پر بھرتیوں میں میرٹ کا قتل کیا گیا، سلیکشن کمیٹی نے 3سے 4لاکھ روپے تک پیسے لے کر اسامیوں کو فروخت کر دیا اور حقداروں کے ساتھ ظلم کیا گیا، ایک بیان میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ میرٹ کے نام پر بڑا دھوکہ کیا گیا ہے ہم وزیراعلیٰ ، چیف سیکرٹری اور متعلقہ وزیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے کر بھرتیوں کو منسوخ کرائیں اور سلیکشن کمیٹی کے ممبران خصوصاً ایکسین کو معطل کر کے تحقیقات کی جائے، بھرتیوں میں خاص طبقے کو نوازا گیا ہے اور پیسے والے جیت گئے ہیں حقدار منہ دیکھتے رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مچلو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو چوکیدار اور قلی کی دونوں پوسٹوں پر بھرتی کیا گیا ہے۔ دم سم سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے بندے کو بھی لگایا گیا ہے جو پہلے ہی محکمہ صحت میں ملازم ہے، ہیرا پھیری چھپانے کیلئے لسٹ کو اس وقت آویزاں کیا گیا جب ایکسین چھٹی پر چلے گئے تھے یہ حقداروں کے ساتھ ظلم ہے اور ہم اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ میرٹ کے نام پر عوام کو بڑا دھوکہ دیا گیا ہے کمیٹی نے تمام تر اصولوں اور ضابطگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پیسے لے کر بندے کھپائے ہیں فوری طور پر بھرتیوں کو منسوخ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں