693

گزشتہ روز پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی جانے والوں نے جس طرح پیپلز پارٹی پر بے جا تنقید کی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں

استور( پ، ر) پیپلزپارٹی استور کا ایک اہم اجلاس استور میں منعقد ہوا اجلاس میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عتیق الرحمن ایڈووکیٹ ، سابق صوبائی وزیر محمد نصیر خان عبد الحمید خان ، محمد علی ، مظفر علی ریلے ، شمس الدین ، چیرمین رمضان ، مبارک شاہ سمیت دیگر کارکنوں اور رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی جانے والوں نے جس طرح پیپلز پارٹی پر بے جا تنقید کی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں پارٹیاں بدل کر جانے والے ابن الوقت لوگ ہیں جو مفادات کے لئے مختلف جماعتوں میں جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کو ایک بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ان لوگوں کو پی ٹی آئی سے کوئی مفاد نظر نہیں آیا تو اس پارٹی کو چھوڑ کر کسی اور جماعت میں جاینگے اور پہلی والی جماعت کو گالیاں دینگے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک سمندر ہے مفادات لوگوں کے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کے حقیقی جیالے کھل کر کام۔ کرینگے اور پارٹی کو فعال بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھاینگے عمران خان کو بھٹو سے بڑا لیڈر کہنے والوں کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ زولفقار علی بھٹو ایک ویجن اور ایک سوچ کا نام تھا انہوں نے پوری دنیا میں عالم اسلام کا نام سر فخر سے بلند کیا تھا عمران خان نے گالیوں کی سیاست کے کلچر کو فروغ دیا انشا اللہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کا حال وہ ہوگا جنہوں نے پنجاب میں پیپلز۔ پارٹی کو چھوڑ کر ہوا ہے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں