719

گزشتہ سال محرم میں یوم عاشور کی ماتمی جلوس کے دوران امپھری میں تصادم کے نتیجے میں گرفتار 14ملزمان مقامی جرگہ کی کوششوں سے صلح کے بعد رہا ہوگئے

گلگت(خصوصی رپورٹر) گزشتہ سال محرم میں یوم عاشور کی ماتمی جلوس کے دوران امپھری میں تصادم کے نتیجے میں گرفتار 14ملزمان مقامی جرگہ کی کوششوں سے صلح کے بعد رہا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال امپھری میں ماتمی جلوس کے موقع پر متنازعہ نعرہ بازی کے بعد پتھرواکے باعث تصادم پر مقامی پولیس نے دونوں فریقن کے 14افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا جنکو ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان سمیت مقامی معتبرین نے دونوں فریقین کے آپس میں صلح کرانے پر منگل کے روز انسداد دہشت گردی میں ملزمان کی پیشی کے موقع پر رازنامہ کی بنیاد پر عدالت نے ملزمان کو بری کردیا اور دونوں فریقین آپس میں بغل گیر ہوگئے۔قابل ذکر ہے کہ اس واقع پر 14افراد کے خلاف مقدمات درج تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں