666

گلاب شاہ آصف اور شاہ ناصر وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے ملاقات کی ملاقات

اسلام اباد:- پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی رہنماوں گلاب شاہ آصف اور شاہ ناصر وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے ملاقات کی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ گلگت بلتستان کی غربت پسماندگی کو مد نظر رکھ کر انصاف ہیلتھ کارڈ میں اضافہ کیا جاۓ اور گلگت بلتستان میں علاج معالجہ کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت ہوئی تو اس دوران وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان کیلۓ صحت کارڈ میں دس ہزار کا اضافہ کرکے ٹوٹل ساٹھ ہزار صحت کارڈ دینے کا وعدہ کیااور گلگت بلتستان میں ایک جدید ہسپتال بنانے کیلۓ یقین دہانی کرائی اس دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وفاق کے طرف سے جی بی کے عوام کو صحت کے شعبے میں کسی بھی قسم کی شکایت کا مواقع نہیں دوئنگا انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے سلسلے میں خاصی دلچسپی رکھتا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کے ستر سالہ محرومیوں کے حوالے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام محسوس کرئینگے انہوں نے کہا کہ اب ماضی کی حکومتوں کی طرح کھوکھلے نعروں بجاۓ عملی اقدامات اٹھاۓ جائینگے اس دوران پی ٹی آئی رہنماوں نے وفاقی وزیر کا گلگت بلتستان سے ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوۓ گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی جسمیں وفاقی وزیر نے مارچ کے بعد گلگت بلتستان کے دورے کی یقین دہانی کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں