722

گلگت بلتستان بھر کے دوائی خانوں میں ناتجربہ کار اور غیر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانےکا حکئم

گلگت(ازان نیوز) صوبائی سیکریٹری ہیلتھ سعیداللہ خان نیازی نے محکمہ ڈرگ کنٹرول کا دورہ کیا اس موقع پر چیف ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عبیداللہ خان نے محکمہ کی کارکردگی اور مسائل پر سیکریٹری کو تفصیلی بریفنگ دیا۔

جبکہ ثاقب حسین ڈائیکڑ ڈاکٹر کفایت اللہ ڈرگ فوڈ اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بھر کے دوائی خانوں میں ناتجربہ کار اور غیر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لایا جائے جبکہ دواساز کمپنیوں سے جرمانے کی مد میں لگائی جانے والی فیس کو اب دوگنا کردیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے ہزاروں دواخانوں میں تجربہ کار افراد ہی چلائیں جبکہ بھاری جرمانے سے غیرمعیاری ادویات کا خاتمہ ہو سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ انسانی

صحت کا مسئلہ ہے اس میں کوتاہیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا ۔سیکریٹری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر کفایت اللہ تیسٹنگ لیبارٹری کو دیگر صوبوں کی ٹیسٹ لیبارٹری کے برابر لانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔سیکریٹری نے محمکے کو درپیش مسائل حل کرنے اور کنٹیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی مدت میں توسیع دینے کیلئے سمری طلب کرلی۔آخر میں چیف ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عبید اللہ خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمنان کا ظہار کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں