گلگت عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولاناسلطان رئیس نے کہا ہے کہ جو وزرا ایک سکریٹری کو قابو میں نہیں رکھ سکتے ہیں انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں مزید وزرا اس طرح ذاتی مفادات کیلئے سکریٹریٹ کا طواف کریں گے تو چپڑاسی بھی بات نہیں سنے گاگلگت بلتستان سرکاری چراگاہ بن چکا جس کا جتنا بس چلے لوٹ کر چلا جائے پوچھنے والا کوئی نہیں موجودہ حالات میں صوبائی حکومت مختلف طاقتوں کے زیراثر ہے نہ اچھا کرنے کا اختیار ہے اور نہ برائی کو روکنے کا جس سے عوام میں تشویشناک صورتحال پیدا ہورہی ہیاقربا پروری اور میرٹ کی پامالی سے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بے چینی پیدا ہورہی ہے مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں وومین یونیورسٹی کا قیام بے حد ضروری ہوچکا ہے جس کیلئے گرلز ڈگری کالج اور ملحقہ عمارت کو ملا کر فوری طور پر وومین یونیورسٹی کا آغاز کیا جائیانہوں نے مزید کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیرات کیلئے جگہ کی تعیناتی کے باوجود ادارے کو کام کرنے کی اجازت نہ ملنا افسوسناک عمل ہے پولیس سے لیکر ایجوکیشن تک ہر محکمے میں بے ضابطگیوں کا سلسلہ جاری ہے اب وقت آیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا رخ اس طرف موڑنا ہوگا اور عوامی احتساب کیا جائے گاانہوں مذید کہا کہ کے گلگت بلتستان کے سکولوں کو فیڈرل بورڈ کے ساتھ لنک کرنا قوم مسخرہ ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ گلگت بلتستان کا الگ سے بورڈ قائم کیا جائے تاکہ گلگت بلتستانکے عوام کو ریلیف مل سکے وفاق میں ہر شہر کا اپنا بورڈ ہے گلگت بلتستان پورے کو فیڈرل بورڈ کے رحم وکرم پر رکھنا کوئی عقلمندی نہیں ہوسکے انہوں نیکہا کہ گلگت بلتستان کے موجودہ حالات اور آئیندہ کے لائحہ عمل کیلئے بروز اتوار عوامی ایکشن کمیٹی کے ایکزیکٹیو باڑی کے ممبران کا اہم اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کیئے جائیں گے
735









