758

گلگت بلتستان میں غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاون شروع

گلگت (چیف رپورٹر)گلگت بلتستان میں غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاون شروع۔بد ھ کے رو ز محکمہ ڈرگ کنٹرول ایڈ منسٹر یشن گلگت بلتستان چیف ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عبید اللہ خان کے حکم پر ٹاسک فورس تعینات کر کے جگہ جگہ چھا پوں کیلئے ٹیم تشکیل دیا گیا ہے۔گلگت بلتستان میں غیر معیاری،زائدالمیعاد اور بغیر رجسٹر یشن کمپنی کے ادویات فروخت کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جا ئیگی۔بد ھ کے روز دنیور میں چھاپہ مار ٹیم ڈر گ انسپکٹر عبد العز یز،اکرام الدین سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ گلگت بلتستان اور ان کے ہمرا ہ دیگر افراد نے کئی میڈ یکل سٹور ز پر چھاپہ مار کر زائد العیاد ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی جس کو سزا ء وجزا کیلئے ڈرگ کورٹ گلگت بلتستان میں پیش کیا جائے گا۔چیف انسپکٹر آف ڈرگ ڈاکٹر عبید اللہ خان نے میڈ یکل سٹور زکو ہدایت دیتے ہوئے کہاہے کہ مقا می ہول سیلرز(ڈسٹبیوٹر ز) سے ادویات خر ید و فروخت کریں اور براہ راست کراچی،لاہور،اسلام آباد اور دیگر جہگوں سے ادویات کی ترسیل کرنے کی صو رت میں تمام ادویات کو سیل کر کے تحو یل میں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا سب سے پہلے انسانی صحت ہے اس پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہ سکتے لہذا تمام افراد قانون کا احترام کرے اور وہی ادویات عوام کو دے جو معیاری ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں