811

گلگت بلتستان میں کم عمری کی شادی کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ

صوبائی وزیر سماجی بہبود ‘ ترقی نسواں ‘ انسانی و بچوں کے حقو ق و یوتھ افئیرز غلام حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی سے مشاورت کر کے کم عمری کی شادی کے خلاف بل پیش کر یں گے تاکہ بچپن کی شادیوں کا سلسلہ رک سکے ۔ محکمہ سوشل ویلفئر ‘ وومن ڈویلپمنٹ ‘ بہبود آبادی ‘ ہیومن و چائلڈ رائٹس اور امو ر نوجوانان کی جانب سے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر ایڈو کیٹ غلام حسین نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ موجودہ حکومت نے جس محکمے کی وزارت کی ذمہ داری دی ہے وہ تمام محکموں میں سب سے بڑا محکمہ ہے ۔ سوشل سیکٹر میں عوام کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمے کی ترقی’ بہتری اور فعالیت کے لئے ایک دوسرے کو اعتماد میں لے کر چلیں گے اور میری طرف سے کسی قسم کی بھی رکاوٹ نہیں ہو گی انہوں نے محکمے کے سیکریٹری کو یقین دلایا کہ وزیر اعلی سے ملاقات کر کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اس موقع پر سیکریٹری مومن جان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفئر ‘ وومن ڈویلپمنٹ ‘ بہبود آبادی ‘ ہیومن و چائلڈ رائٹس اور امو ر نوجوانان پر مشتمل 6 ڈیپارٹمنٹس کا اشتراک ہے جو کہ اپنے وسائل و سعت کے مطابق گلگت بلتستان میں کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفئر ڈیپارٹمنٹ نے گلگت بلتستان میں 12 ہزار خصوصی افراد کی رجسٹریشن کی ہے خصوصی افراد کی تربیت ‘ وظیفہ اور ان کی جسمانی ورزش سے متعلق منصوبے کی رقم کو5 سے بڑھا کر 10 کروڈ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے غریب حقدار ریڑھی بانوں کے لئے تین پہیوں والے رکشے فراہم کئے جائیں سینکڑوں غریب مردو خواتین کو پلمبنگ ‘ الیکٹریشن اور سلائی کڑھائی کی تربیت بھی دی جاچکی ہے تاکہ وہ اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکیں جبکہ بیوہ خواتین کو کیش ایوارڈ دیا جاتا ہے اور غریب و یتیم خواتین کے لئے سلائی کڑھائی مشینیں دی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 1284 این جی اوز رجسٹرڈ تھیں نیکٹا کے قوانین کے تحت جانچ پڑتال کی گئی جس میں سے صرف 287 این جی اوز قوائد و ضوابط پر پورا اتری ہیں بقیہ تمام 997 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی مطلع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اخوت نے اب تک بغیر منافع کے سوا دو ارب روپے قرضہ دیا ہے اور سو فیصد ریکوری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کا 23 کروڑروپے کا انڈو منٹ قائم کیا گیا ہے دار لامان پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ۔ ریسورس سنٹرز ‘ یتیم بچوں کے لئے اپنا گھر ‘ ڈے کئیر سنٹرز سمیت دیگر منصوبوں پر مستقبل قریب میں کام شروع کیا جارہاہے محکمہ بہبود آبادی کے ڈائریکٹر اکرام اللہ بیگ’ سوشل ویلفئر آفیسر بینش وزیر ‘ وومن ڈویلپمنٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ محبوب ‘ ہیومن و چائلڈ رائٹس کے آفیسر مجاہد علی شاہ نے اپنے اپنے متعلقہ محکموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جسے صوبائی وزیر غلام حسین ایڈو کیٹ نے سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں