715

گلگت بلتستان میں 28 آٹومیٹک ویدر اسٹیشن بنانے کا فیصلہ

۔ قدرتی آفات سے بچاٶ کے کئی طریقے بھی اپنائے جا رھے ھیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ سے انٹرنیشنل گرین کلائیمیٹ فنڈ تنظیم کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت صوبے میں سیلاب اور آفات سے بچاو کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات پر کروڑوں روپے خرچ کرے گی جس سے موسمی تغیرات کے نتیجے آنے والے سیلاب اور دیگر آفات سے بڑی آسانی سے نپٹا جا سکے گا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے نمائندہ وفد کو بتایا کہ علاقے میں موسمی تغیرات کے نتیجے میں درپیش خطرات سے پیشگی بچائو اور تخفیف رسک کے موثر حکمت عملی کے بدولت وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کیا ھےکہ گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نپٹنے کیلئے کروڑوں روپوں کے دور رس نتائج والے منصوبے شروع کئے جائیگےچیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کے ساتھ اس نشست میں گرین کلائیمیٹ فنڈ نے گلیشرز کے پھٹنے سے آنے والے سیلاب سے بچاو اور رسک کو کم کرنے کے منصوبے کو منظور کر لیا۔ اب سیلاب کی پیشگی اطلاع ،موسم کی ماڈلنگ اور ڈیزاسٹر کی پیشگی اطلاع مل سکے گی۔اس منصوبے کا بنیادی مقصد بگروٹ وادی میں پہلے ھی کامیاب تجربے کۓ جا چکے ھیں اس منصوبہ سے پر خطر علاقوں میں رھنے والے مقامی آبادیوں میں اس قسم کے خطرات سے نپٹنے کی صلاحیت کو بڑھانا ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں