682

گلگت بلتستان کو آئینی نظام دینا مسلم لیگ ن کے بس کی بات نہیں مسلم لیگ نواز آمر کی پیدا ور جماعت ہے انہیں کیا معلوم عوامی حقو ق کیا ہوتے ہیں

گلگت(سپیشل رپورٹر) سابق وزیر علیٰ گلگت بلتستان و سینٹر ایگزیکٹیو کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی نظام دینا مسلم لیگ ن کے بس کی بات نہیں مسلم لیگ نواز آمر کی پیدا ور جماعت ہے انہیں کیا معلوم عوامی حقو ق کیا ہوتے ہیں اور جمہوریت کسے کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم شروع دن سے کہتے چلے آ رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں کسی صورت آئینی نظام دینے والے نہیں کیو نکہ یہ نہیں چاہتے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سنٹ و قومی اسمبلی میں نمائندگی ملے۔ اخبار کو جاری ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا کہ حفیط الرحمن اگر اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں لیتے اوران کے تحفظات کو دور کرتے تو آج وزیر اعظم کے تقریر کے دوران اپوزیشن احتجاج نہ کرتے ا ور اسمبلی میں ہنگامہ آری اور بدنظمی نہ ہوتی انہون نے کہا ک اس تمام صورت حال کا وزیر اعلیٰ خود زمہ دار ہیں لہٰذا انہوں چاہے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں