665

گلگت بلتستان کے طلباء کو موقع فراہم کیا جائے

گلگت(پ۔ر) گلگت بلتستان کے طلباء کو موقع فراہم کیا جائے اور میرٹ پر حقیقی معنوں میں عملداری ہو تو پھر گلگت بلتستان کے طلباء اپنی ذہانت اوراہلیت کا لوہا منواسکتے ہیں سی ایس ایس میں گلگت بلتستان کے پانچ طلباء کی کامیابی اس بات کا عملی ثبوت ہے اِن خیالات کا اظہار ماں فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کی چئیر پرسن یاسمین افضل اور سنئیر نائب صدر شازیہ شوکت نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔اُنہوں نے سابق ممبر ضلع کونسل گلگت یاسمین فداعلی کے بیٹے شہزاد علی کی سی ایس ایس میں کامیابی کو یاسمین فداعلی بہترین تربیت اور دلچسپی کا ثمر قراردیتے ہوئے یاسمین فداعلی کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کیا ہے۔یاسمین افضل اور شازیہ شوکت نے گلگت بلتستان کے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ محنت لگن اور دلچسپی سے حصول علم پر توجہ مرکوز کریں تو گلگت بلتستان کے عوام ہر میدان میں کامیابی و کامرانی اپنے نام پر کرسکتے ہیں کیونکہ قدرت نے گلگت بلتستان کے بچوں کو ذہانت کی نعمت سے مالامال کیا ہے۔اُنہوں نے کہاہے کہ حکومت اور ادارے اگر گلگت بلتستان کے طلباء وطالبات کومعیاری تعلیم کے مواقع میسر کریں تو خطے کی نئی نسل ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔اُنہوں سی ایس ایس میں کامیاب پانچوں طلباء کی خاندانوں کو دلی مبارکباد پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں