696

گلگت بلتستان کے لئے فیڈرل پی ایس ڈی پی کے9 میگامنصوبے ختم کردئے ہیں

گلگت(خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے فیڈرل پی ایس ڈی پی کے9 میگامنصوبے ختم کردئے ہیں،گلگت بلتستان حکومت کی زرائع سے ملنے والی تفصیل کے مطابق سابق وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے لئے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں اربوں روپوں کے نئے منصوبے منظور کئے تھے جس کو تبدیلی سرکارنے ختم کردیا ہے۔جس پر گلگت بلتستان حکومت نے وفاقی حکومت سے شدید احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے عوامی اہمیت کے میگاترقیاتی منصوبے ختم کرنے پر اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے قابل ذکر ہے کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی کے ختم ہونے والے میگاترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات گلگت بلتستان حکومت جلد جاری کریگی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ کی کمی بہانہ بنا کر عوامی اہمیت کے نو بڑے منصوبے ختم کردئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں