714

گلگت سکردروڈ کی تعمیر نئے اضلاع کے قیام ، اور بلتستان یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ میں نے ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کیا تھا آج تینوں مطالبات منظور ہو گئے

سکردو ( آزان نیوز ) سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہاہے کہ گلگت سکردروڈ کی تعمیر نئے اضلاع کے قیام ، اور بلتستان یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ میں نے ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کیا تھا آج تینوں مطالبات منظور ہو گئے سکردو روڈ کی تعمیر شروع ہو گئی ، نئے اضلاع بھی بن گئے بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے بھی چارج سنبھال لیا اب صرف سکردو کرگل لداخ روڈ کا مسئلہ رہ گیا ہے میں نے گلگت کے دورے کے موقع پر باقی تین مطالبات کے ساتھ نوازشریف سے سکردوکر گل لداخ روڈ کھولنے کا بھی مطالبہ کیا تھا تاہم جواب دیا ناشاد صاحب ایک دومطالبہ سکردو میں آکر منظور کروں گا تاہم نواز شریف کو سکردو آنے کی مہلت نہ ملی جس کے باعث سکردو کر گل روڈ نہ کھل سکا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلتستان کلچر ڈیلپمنٹ فاؤنڈیشن کی جنرل باڈی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سکردو کر گل لداخ روڈ کھولنے کیلئے سابق صدر پرویز مشرف نے بھی بڑی دلچسپی لی تھی مگر ممبئی حملوں کے بعد صورتحال پیچیدہ ہو گئی انہوں نے کہاکہ سکردوروڈ پر زورشور سے کام جاری ہے عالم برج سے گاڑیاں 80ٹن سامان لے کر گزررہی ہیں تونگوس پل بھی جلد مکمل ہو گا روڈ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بلتستان میں معاشی انقلاب برپا ہو گا انہوں نے کہاکہ بعض لوگ بلتستان یونیورسٹی کا وائس چانسلر پسند ناپسند کی بنیاد پرلگا نا چاہتے تھے اس لئے ہم نے اسمبلی میں قرارداد لاکر ان لوگوں کی یہ سازش ناکام بنادی اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں سرچ کمیٹی بنائی گئی کمیٹی کی سفارش پر وی سی کی تقرری میرٹ پر کی گئی آج نہ صرف وائس چانسلر کی تقرری عمل میں آگئی ہے بلکہ رجسٹرار بھی تعینات ہو گئے ہیں وائس چانسلر نے ڈاکٹر ذاکر کو ڈائریکٹر اکیڈمک بنادیا ہے اور جلد نوٹیفکیشن جاری ہو گا انہوں نے کہاکہ نئے وائس چانسلر میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں وہ بلتستان میں ادب وثقافت اور تہذیب کے شعبے میں بھی کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ بلتستان کلچر ڈویپلمنٹ فاؤنڈیشن علاقے کی تہذیب وثقافت کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں