گلگت پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گلگت آمد کے موقع پر پورے گلگت شہرکو پی پی کے جھنڈوں کو خیر مقدمی بینروں سے سجادیاگیا ہے گلگت شہر کے پونیال روڈ خزانہ روڈ،شہید ملت روڈ ،راجہ بازار ،صدر بازار ،گھڑی باغ ،کشروٹ ،سینمابازار ،
ائیر پورٹ چوک،خومر چوک،خومربازار جوٹیال میں جگہ جگہ دکانوںپر نہ صرف پی پی کے جھنڈے آویزاں کئے گئے ہیں بلکہ جگہ جگہ خیر مقدمی بینر بھی لگادئے گئے ہیں خومربازار میں پی پی کے سینئر رہنما محمد موسیٰ جو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے ایک بہت بڑا بینر آویزاں کیاگیا ہے ۔خومر چوک پر پی پی ضلع گلگت کے سینئر نائب صدر فدا حسین نے ایک بڑا خیر مقدمی بینر آویزاں کیا ہے جبکہ ائیر پورٹ چوک کے قریب پیپلزپارٹی یوتھ آرگنائزیشن نے ایک بہت بڑا خیر مقدمی سائن بورڈ نصب کیا ہے اس طرح پونیال روڈ میں پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور دیگر پارٹی رہنمائوںنے خیر مقدمی بینرآویزاں کئے ہیں ۔
716









