پیپلز پارٹی کے سابق دورحکومت میں حکومت چین کی جانب سے حکومت پاکستان کو ریفریجریٹڈ کارگو ویکسین گاڑیاں فراہم کی گئی حکومت پاکستان کی جانب سے ہر صوبے کے کوٹہ کے حساب سے گلگت بلتستان کو 5عدد ریفریجریٹڈ ویکسین کارگو وین دی گئیں ،گزشتہ کئی سالوں سے ای پی آئی آفس میں پڑے سڑ رہی ہیںذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری کاظم نیاز اوروزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے ان بڑی گاڑیوں کو موبائل ہسپتال میں تبدیل کرنے کا عندیہ دیا لیکن ان گاڑیوں کو موبائل ہسپتال میں تبدیل کرنے میں زیادہ اخراجات آنے کیوجہ سے انہیں موبائل ہسپتال کے طورپراستعمال میں نہیں لایا جاسکا ۔ای پی آئی ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ کے ذریعے چیف سیکرٹری کو ان گاڑیوں کو استعما ل میں لانے سے لکھا جاچکا ہے لیکن اب تک ان گاڑیوں کو استعمال میں نہیں لانے کی وجہ سے پڑے پڑے خراب ہورہی ہیں کئی گاڑیوں کے ٹائر بیٹھ چکے ہیں جبکہ کچھ گاڑیوں کی بیٹریاں ختم ہونے کی وجہ سے گاڑیاں سٹارٹ ہونے کے قابل نہیں رہی ہیں ذرائع کے مطابق اگر کچھ عرصے اور یہ گاڑیاں اسی طرح دھوپ اوربارش میں پڑی رہیں تو ان کے پارٹس بھی چوری ہونے کے خطرہ بڑھ جائیں گے۔
676









