887

گلگت ڈرگ کوالٹی کنٹرول نے غیر قانونی ادویات کے 5کیس عدالت بھیجوادیئے

گلگت ڈرگ کوالٹی کنٹرول نے غیر قانونی ادویات کے 5کیس عدالت بھیجوادیئے۔ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا سہ ماہی اجلاس ڈرگ ایڈ منسٹریشن کے دفتر میں منعقد ہو اجلاس میں چیف ڈرگ انسپکٹر عبید خان،کوالٹی بورڈ کے ممبر و ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ محمد موسیٰ، سیکریڑی ڈرگ کوالٹی کنڑول بورڈ اکرام اللہ اور ممبر ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر رہبر نے شرکت کی اجلاس میں مختلف اضلاع کے ڈرگ انسپکٹر ز کی جانب سے تیار کئے گئے 25کیسز کی سماعت کی گئی جن میں غیر معیاری، زائدالمیعاد،اور دیگر ممنوعہ ادویات سمیت نارکو ٹیکس کے کیس بھی شامل تھے ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے مذکورہ کیسز میں 5 کیسز کو سنجیدہ قرار دیکر ڈرگ کورٹ بھیج دیا 14 میڈیکل سٹورز کو ایکسپائری اددیات آئندہ نہ رکھنے کی شرط پر واننگ دی گئی 2کیسز کے نمونے دوبارہ لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیجوانے کا فیصلہ ہوا جبکہ 4کیس آئندہ اجلاس میں سماعت کیلئے منظور کئے گئے۔ اس دوران ادویات کے غیر قانونی لین دین میں ملوث افراد بھی اجلاس میں پیش ہوئے اور اجلاس میں انہیں سخی سے منع کیاگیا کہ آئندہ ایسے معاملات سے باز رہا جاہے اس دوران چیف ڈرگ انسپکٹر عبید خان نے کہاکہ کسی کو بھی غیر معیاری، زائد المیعاد اور نقلی ادویات کے زریعے انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے انسانی جانوں سے کھیلنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ڈرگ کنٹرول ا یڈ منسٹریشن گلگت بلتستان کو اس گھناؤ نے کاروبار سے پاک کرنا چاہتا ہے میڈیکل سٹور ز سمیت ہسپتالوں کا سٹاف اور ڈاکٹر ہمارے ساتھ تعاون کریں ہم سب نے مل کر اپنے قوم کے مستقبل کو اور انکی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے غلط اودیات کے استعمال سے اگر کسی کی جان کو خطرہ ہوا تو اللہ کی عدالت میں ہم سب مجرم کہلائیں گے۔گلگت بلتستان کو غیر معیاری، نقلی، زائد المیعاد اور نشہ آور ادیات سے پاک کرنے کیلئے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں