692

گورنر ھاؤس کے دروازے پر بغیر دعوت نامے کے آنے والے کارکنوں نے زبردستی داخل ہونے کے بعد معزز مہمانوں کے لیے مختص نشستوں پر قبضہ کرلیا

آنکھوں دیکھا حال
____________________________________
گورنر ھاؤس کے دروازے پر بغیر دعوت نامے کے آنے والے کارکنوں نے زبردستی داخل ہونے کے بعد معزز مہمانوں کے لیے مختص نشستوں پر قبضہ کرلیا اور انتظامیہ کے بار بار کہنے کے باوجود ٹس سے مس نہ ھوئے اس دوران حکمران جماعت کے صوبائی وزیر حیدر خان، پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل اور سابق اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ تقریب میں شرکت کے لیے آئے تو مہمانوں کی نشستوں پر قابض کارکنوں نے ان کو جگہ تک نھیں دی جس پر گورنر سیکریٹریٹ کے عملے نے شرم کے مارے دوبارہ کرسیاں لگائی یہ سلوک صرف ان شخصیات کے ساتھ نھیں ھوا بلکہ تقریب میں آنے والے کئی اور اہم مہمانوں کے ساتھ بھی روا رکھا گیا جس کی وجہ سے کئی معززین اپنی بے عزتی پر تقریب چھوڑ کر چلے گئے سیاسی اختلاف جماعتوں میں ھوتا ھے لیکن مہمانوں کی عزت کی جاتی ھے اور یہ میزبان جماعت کی زمہ داری ھوتی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں