628

ہنزل پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد مل جائے گی- ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان

گلگت(مہتاب الرحمن) ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے حلقہ ایک کے دورے کے موقع پر عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہنزل پاور پراجیکٹ پر رواں سال کام کا آغاز ہوگا اور ہنزل پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد مل جائے گی انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں حلقہ ایک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر حکومت دشمنی میں منفی پروپگینڈے کرکے عوام میں بے چینی اور انتشار کی طرف دکھلنے کی کوشش کررہے ہیں جو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے ماضی کی حکومت نے خطے میں میگا کرپشن ضرور کیا مگر میگا منصوبے پر کام تو در کی بات ہے ایک کلوٹ کی تعمیر بھی نہیں کرسکے ہیں آج عوام کے پاس کس منہ سے جاتے ہیں ڈپٹی سپیکر نے شکیوٹ،بارگو اور بسین میں دورے کے موقع پر عوامی وفود اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے مذید کہا کہ گلگت غذر روڈ پر بھی کام جلد شروع ہوگا حلقہ ایک میں پانچ سال میں ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچھادیں گے جعفراللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں میگا منصوبے مساوی بنیادوں پر شروع کئے ہیں آج کوئی بھی ضلع بغیر ترقیاتی منصوبوں سے خالی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کا بجٹ پہلے سے زیادہ عوام دوست ہوگا اورترقیاتی بجٹ میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں