736

یونیورسٹی میں معیار اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔ عوام چھ مہینے میں واضح تبدیلی دیکھیں گے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی کو معاشرے کیلئے مفید بناکریہاں ھونے والی ریسرچ کومیڈیا کے ذریعے عام آدمی تک پہنچانے کی کوشش کرینگے۔ نیوز کانفرنس سے خطاب


گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی وائس چا نسلر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے کہاہے کہ یونیورسٹی میں میرٹ و انصاف کے ساتھ جزاو سزا کا نظام قائم کیا جائیگا۔نئے شعبہ جات کا قیام اور ریسرچ سینٹر کا قیام سمیت معیار تعلیم کو بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہیں۔ تحقیق اعلیٰ تعلیمی اداروں کا شعارہے۔ادارے معیار کے بغیر قائم نہیں رہتے ہیں۔ یونیورسٹی کو معاشرے کیلئے مفید بنایاہے۔یہاں ھونے والی ریسرچ کومیڈیا کے ذریعے عام آدمی تک پہنچانے کی کوشش کرینگے۔KIU کو ملکی اور بین الاقومی معیار کے صف میں کھڑا کرینگے۔ آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کیلئے نئے اہداف مقرر کئے ہیں انتظامی سطح پر میرٹ اور انصاف کے مطابق فیصلے کر رھا ہوں۔ ان خیالات کا اظہارKIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے KIUمیں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میرٹ اور انصاف کسی بھی ادارے میں ضروری ہے۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گز شتہ پندرہ سالوں میں اعلی تعلیم اور تحقیق کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ یونیورسٹی سے اب تک چھ ہزار طلباء و طالبات فارغ التحصیل سے ہوئے ہیں جو ملک کے مختلف علاقوں میں قوم کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔یونیورسٹی میں تحقیق کے لیے ایک کروڑ کا انڈومنٹ فنڈ مختص کیاگیاہے۔جس کو بڑھا کر دو ارب تک لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے تناظر میں KIUمیں نئے شعبے قائم کئے جائیں گے جس میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا پروگرام شامل ہے۔سی پیک کے تناظر میں پیش بندی بہت ضروری ہے۔سی پیک سے گلگت بلتستان میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔انہوں نے کہاکہKIUمیں مائننگ انجینئرنگ کی کلاسوں کا اجراء بہت جلد کیاجائے گا۔کیونکہ انجینئرنگ ایجوکیشن کی زیادہ ضرورت ہے۔KIUمیں بوائز ہاسٹل اور دیگر پروجیکٹس کے لیے 30کروڑ رقم مختص کیاگیاہے۔ایک سوال کے جواب میں وائس چانسلر نے کہاکہ میری ترجیح معیار،میرٹ اورانصاف ہے۔میں اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے علاقے کے عوام کو فائدہ دینے کے لیے ہم وقت کوشاں ہوں۔غذر اور دیامر میں KIUکے کیمپس کومقررہ وقت پرفعال بناکر کلاسوں کا اجراء کیاہے۔جس سے گلگت بلتستان کو دوردراز علاقوں کے طلبہ و طالبات اپنے گھر کی دہلیز پراعلیٰ اورمعیاری تعلیم حاصل کرسکیں گے۔یونیورسٹی علاقے میں علم ااور تحقیق کو فروغ دے رہی ہے۔

یونیورسٹی مختلف اداروں کیساتھ مل کر سکل ڈویلپمنٹ او ر دیگر پروفیشنل سکلز کے حوالے سے کام کررہی ہے۔جس سے براہ راست علاقے کے عوام کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میں نے وائس چانسلر شپ چیلنج سمجھ کر قبول کیاہے۔عوام کو یقین دلاونگا کہ یونیورسٹی میں اگلے 6مہینے میں واضح تبدیلی نظرآئے گی۔علاقے کے عوام بھی تعلیم ااور صحت کے شعبے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے عوام نے تعلیمی ادروں کے قیام کے لیے اراضی دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جوکہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ قدرت نے گلگت بلتستان کوبے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔ جی بی میں نباتاتی زخیرہ ہے جس سے استفادہ حاصل کرینگے۔انہوں نے کہاکہ امتحانات کے حوالے سے ہماری خواہش ہے کہ جی بی میں ایک خودمختار امتحانی بورڈ بنے شعبہ امتحانات کی خامیوں،کمزوریوں، اور مسائل کی نشاندھی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی ھیں اور ان کی تجاویز کی روشنی میں بہتری لائینگے اگلے چھہ ماہ میں نمایاں بہتری سامنے آئے گی شعبہ امتحانات سمیت یونیورسٹی کے تمام شعبوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ میڈیا یونیورسٹی کی خامیوں کی نشاندہی کرے تاکہ اصلاح کی جاسکے اور میڈیا کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام ھورھا ہے۔ پولیس کے تعاون سے یونیورسٹی کو سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک کیا جائے گا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی رینکنگ میں یونیورسٹی کی پوزیشن کو بہتر بنانے کیلئے تحقیق اور تخلیق کے کام پر توجہ دی جائے گی۔نئے شعبہ جات کے قیام میں علاقائی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات پر ریسرچ کے لیے سینٹرز قائم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ پر خصوصی توجہ دینگے۔وائس چانسلر نے کہاکہ سکولز اور کالجز کے ٹیچرز کی ٹریننگ کی ضرورت ہے۔جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت جلد گلگت بلتستان کے ہرضلع میں سوٹیچرز کو ٹریننگ دینگے۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی ثقافت اور مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے لنگویج اینڈ کلچر سنٹر کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جائے گا جس سے مقامی زبانوں کو فروغ دینے میں مد د ملے گی۔KIUمیں بہت جلد تعلیمی، مقامی زبانوں اور میڈیسنل پلانٹ پر بین الاقوامی سطح کے کانفرنس کا انعقاد بھی کیاجارہاہے جہان پر ریسرچر اپنے مقالے پیش کرینگے۔
پہلی دفعہ اپنی کارکردگی اور ویژن سے آگاہی پر پریس کلب کے چیف کوآرڈینٹر ندیم خان کا وائس چانسلر سے اظہار تشکر
گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے نیوز کانفرنس کے موقع پر تمام صحافیوں کے سوالات کا مدلل جواب دیئے۔ اور صحافیوں کی بھرپور شرکت پر صحافی برادری اور پریس کلب گلگت کا بار بار شکریہ اداکیا۔ صحافیوں کی طرفسے پریس کلب کے چیف کوآرڈینٹر صحافی ندیم خان نے وائس چانسلرکو اپنی کارکردگی اور ویژن کے بارے میں صحافیوں کو اعتماد اور آگاہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ نیوزکانفرنس کے موقع وائس چانسلر کے ہمراہ ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد، کنٹرولر امتحانات محمد عارف، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل میرتعظیم اختر، ڈائیریکٹر آئی مارک سید معظم نظامی اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ شاہد احمد شگری بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں