514

10 مئی کو سر زمین شہدا غذر کا جلسہ گلگت بلتستان کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کر دے گا-سعدیہ دانش

گلگت(چیف رپورٹر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ 10 مئی کو سر زمین شہدا غذر کا جلسہ گلگت بلتستان کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کر دے گا۔پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی نوجوان نسل کی امنگوں کی ترجمان ہے۔نواز لیگ کی جانب سے گلگت بلتستان کے اختیارات سلب کرنے سے یہاں کے نوجوانوں میں جو احساس محرومی پیدا ہوا ہے اسکے ازالے کے لئے پیپلز پارٹی ملکی اور مقامی سطح پر بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی منشور میں گلگت بلتستان کے اہم معاملات کی شمولیت اسی سلسلے کی کڑی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو گلگت بلتستان کے معاملات میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ اس اہم ترین جغرافیائی اہمیت کے حامل علاقے کی احساس محرومی ختم کرنے کے لئے جلد قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ہم گلگت بلتستان کی نوجوان نسل سے امید رکھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اب تک کی جانے والی آئینی اور انتظامی اصلاحات کے مدنظر ہمارا ساتھ دیں تاکہ گلگت بلتستان کی ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔اسی لئے ہم نے حق ملکیت اور حق حاکمیت کا منشور گلگت بلتستان کی عوامی عدالت میں پیش کیا ہے جسے گلگت بلتستان کے عوام کثرت رائے سے منظور کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں