651

KIUکے شعبہ امتحانات کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی آمد علاقے کیلئے نیک شگون ثابت ہوا۔ابراہیم ثنائی۔ انشاء اللہ جی بی تخلیق و تحقیق کا محور ہوگا۔وائس چانسلر

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے زیرنگرانی میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامی چیک تقسیم کی تقریب مشرف ہال میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی، صدر محفل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے۔ اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پلاننگ عبدالمجید خان، بلتستان ریجن کے ڈائریکٹر، تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ز، گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں کے ذمہ داران، KIUفیکلٹی، سٹاف اور طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول کشروٹ گلگت کی طالبہ الماس جمیل دختربخت جمیل کو پہلی پوزیشن پر نقد 30ہزار روپے،دی گائیڈرزسکول اینڈ ڈگری کالج دنیور کی طالبہ انم بنت محمد حسین کو دوسری پوزیشن پر 25ہزار روپے،دی گائیڈرزسکول اینڈ ڈگری کالج دنیور کی طالبہ شاہ بریہ ولدقربان علی کو تیسری پوزیشن پر مبلغ 20ہزار روپے انعام دیا گیا۔ آرٹس گروپ میں ایف جی گرلز ہائی سیکنڈری سکول کشروٹ گلگت کی طالبہ حفصہ بنت نعمت اللہ کو پہلی پوزیشن،ایف جی گرلز ہائی سکول سکردو کی طالبہ مہرین بتول بنت غلام نبی کو دوسری پوزیشن،ایف جی گرلز ہائی سکینڈری سکول کشروٹ کی طالبہ بشری ٰآمین بنت محمد آمین کو تیسری پوزیشن پر نقد انعام دیئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے کہا کہ محکمہ تعلیم ان امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کریگا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی آمد علاقے کیلئے نیک شگون ثابت ہوا۔ انہوں نے پہلی دفعہ بروقت نتائج کا اعلان کراکے طلباء کے قیمتی سال کو ضائع ہونے سے بچایا۔ انشاء اللہ ہم نظام امتحانات میں بہترین پالیسی لائیں گے۔ اور کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنائیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکول و کالج کے بچے ہمارے لیئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ کل انہوں نے ہی یونیورسٹی کا حصہ بننا ہے۔ آج ان کی سکول و کالج سطح پر اچھی تربیت ہوگی تو کل ہمارے لیئے یہ طلباء کارآمد ثابت ہونگے۔ انشاء اللہ ہم کوالٹی اور کونسلنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ تاکہ KIUکے طلباء نہ صرف نیشنل سطح پر بلکہ عالمی سطح پر اپنا نام بنا سکیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ انشاء اللہ جی بی تخلیق و تحقیق کا محور ہوگا۔ دنیا جی بی میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے صرف ان کو رہنمائی اور سہولیات بہم پہنچانے کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نے کہاکہ غذر کیمپس میں فشریز سینٹر بنا رہے ہیں۔ جبکہ چلاس کیمپس میں بزنس انکیبوشن سینٹر قائم ہوگا۔تاکہ لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ ہنرمند بنایا جاسکے۔ ہنزہ میں ہوٹلنگ و ٹوارزم کے شعبے کے علاوہ ہربل پلانٹ سینٹر قائم کریں گے۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پلاننگ عبدالمجید خان نے بروقت نتائج کے اعلان پر وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔ تقریب سے کنٹرولر امتحانات محمد عارف نے خطاب کیا اور نتائج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔


وائس چانسلر کی ہنزہ کیمپس میں لیڈر شپ کے موضوع پر لیکچر
گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہنزہ کیمپس میں لیڈرشپ کے موضوع پر ایک فکر انگیز لیکچر دیئے۔ اس موقع پر کیمپس کے طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ وسٹاف موجود تھے۔ وائس چانسلر نے اپنے لیکچر میں لیڈر شپ کی خصوصیات، کوالٹی اور ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کیمپس میں دو مہم جو طالبات جنھوں نے 6050میٹر بلند منگلک چوٹی کو فتح کیا، سمیت دیگر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیئے اور طلباء کو بڑھ چڑھ کر نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔ بعدازاں وائس چانسلر نے فیکلٹی و سٹاف کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی اور ہم فیصلے کیئے۔


KIUاور ہاشو فاؤنڈیشن کے مابین مفاہتمی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ہاشو فاونڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ،ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون، ٹریژرر محمد اقبال، ڈائریکٹر QECمیر تعظیم اختر، ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس اور دیگر یونیورسٹی کے اعلی آفیسران سمیت ہاشو فاونڈیشن کی ڈائریکٹر عائشہ خان موجود تھے۔KIUکی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون اور ہاشو فاؤنڈیشن کی جانب سے عائشہ خان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کا مقصد دونوں اداروں کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنا نے سمیت مختلف شعبے جس میں تعلیم تحقیق، سماجی و معاشی ترقی اور موسمی تبدیلی کے حوالے سے مل کر کام کرنے اور آگے بڑھانا تھا اور دونوں اداروں کے مابین مختلف ایریاز میں مشترکہ کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر عطااللہ شاہ نے مفاہمتی یاداشت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم فراہم کرنا اور نوجوانوں کو با اختیار بناناہماری اولین ترجیح ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہاشو فانڈیشن عائشہ خان نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ہم ہنزہ، دیا مر اور غذر کے کیمپس میں مختلف شعبوں جن میں ہوٹلنگ، ای سی ڈی، اور مہمان نوازی کے تربیتی کورسزز کرائیں گے۔

KIUکے شعبہ امتحانات نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ مجموعی نتیجہ 31.02فیصد رہا۔ ان امتحانات میں کل 12022امیدوار شریک ہوئے۔ جن میں 37.29امیدوار کامیاب قرار پائے۔ نتائج کے مطابق جماعت نہم کے سالانہ امتحانات میں سائنس گروپ میں دی گائیڈر سکول اینڈ کالج دینور گلگت کی طالبہ وسیلہ بتول دختر علی غلام نے 485نمبر لیکر پہلی، ایجوکیشن سکول اینڈ کالج دینور گلگت کی طالبہ رحمین زہرا دختر امیر شاہ نے 470نمبر حاصل کرکے دوسری اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بسین بالا گلگت کے طالبعلم حسنین ولد عمر خان نے 464نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن کا اعزا ز حاصل کیا۔ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کچورا سکردو کی طالبہ شازیہ دختر محمد الیاس 431نمبرات کے ساتھ پہلی، گورنمٹ گرلز ہائی سکول سکردو کی طالبہ منیرہ زہرا دختر صلاح الدین 422نمبرات کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول کشروٹ گلگت کی طالبہ کلثوم دختر فاروق احمد حاجی 417نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں