569

KIUکے وائس چانسلر عالمی جامعات کی درجہ بندی ورکشاپ کے سینئر رکن مقرر ہوگئے۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی HEC کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ہونگے
گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ عالمی جامعات کی درجہ بندی کی قومی ورکشاپ بابت یو آئی گرین میٹرک کے پینل ممبر بن گئے۔ یہ قومی ورکشاپ 9جولائی کو ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہائرایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ہونگے۔ اس ورکشاپ کے پینل ارکان میں سرفہرست KIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے علاوہ یو آئی گرین میٹرک کے چیئرمین پروفیسر ریری فطری ساری، ڈائریکٹر گرین آفس مشہد ایران پروفیسر ڈاکٹر فاطمیہ طباطبائی یزدی، ایڈوائزرآرکٹیکچر ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کیمپس محمد افضل ابراہیم اور ایکسپرٹ ممبر آف یو آئی گرین میٹرک جنیدی ایس ایس رکن پینل مقرر ہوگئے ہیں۔

KIUکے فیکلٹی ممبر محمد رضا نیشنل سینٹر برائے فزکس کے 15روزہ کورس کے نامزد ہوگئے۔
گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے لیکچرار محمد رضا نیشنل سنٹر فار فزکس اسلام آباد کے زیراہتمام ہونے والے 20روزہ ریفریشر کورس بعنوان ‘ ‘ مسائل کے حل اور ترقی پسند سوچ “فرسٹ ماڈیول کیلئے منتخب ہوگئے۔ کورس کا آغاز جون کے آخری ہفتے میں ہوا ہے اور جولائی 15تک جاری رہیں گے۔اس کورس میں حصہ لینے کے لئے KIUکے علاوہ ملک بھر کی جامعات سے شعبہ فزکس سے وابستہ اساتذہ بھی شریک ہیں۔ اس کورس میں بنیادی حساب، عام اختلافی مساوات، روایتی کاریگر، بجلی اور مقناطیسی کشش کی مبادیات کے حوالے سے تربیت لئے جائیں گے۔کورس کے دوران فزکس کے شعبہ میں مہارت رکھنے والے قومی سطح کے ماہرین مسائل کے حل اور ترقی پسند سوچ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرینگے۔کورس کے شرکاء کو نیشنل سنٹر فار فزکس اسلام آباد کی تحقیقی لیبارٹریوں اور قائد اعظیم یونیورسٹی کا دورہ بھی کروائے جائیں گے۔

ملک کے ماہرین تعلیم کا دورہ KIU۔ تدریس و تحقیق کے شعبے میں مشترکہ کام کرنے کا فیصلہ
گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی و انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اسلام آبادکے مابین تدریس و تحقیق کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی شعبہ ایجوکیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمسہ عزیز، فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اسلام آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر میاں حمید حسن نےKIU فیکلٹی آف ایجوکیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹر محمد رمضان اور شعبہ ایجوکیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر دل انگیزودیگر اساتذہ ملاقات کی۔ملاقات میں جامعات کے مابین مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال سمیت تحقیق اور تدریس کی ترقی اور فروغ کے لئے مشترکہ کانفرنسز، سیمینارز اور دیگر سرگرمیاں شروع کرانے کا فیصلہ کیا۔

KIUمین کیمپس ہفتے کے روز کھلا رہیگا۔
گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مین کیمپس ہفتے کے روز کھلا رہیگا۔ ہفتے کے روز سمسٹر بہار کے فائنل امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے۔ انٹرنل امتحانات کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہفتے کے روز امتحانات کے انعقاد کیلئے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں