552

KIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل کا سیمینار میں شرکت

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے “پائیدار ترقی کے اہداف میں یونیورسٹیوں کے کردار” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کیا۔سیمینار منعقد کرنے کا بنیادی مقصد پائیدار ترقی کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ایک روزہ سیمینا ر میں ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری سمیت سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے وی سیز نے شرکت کی۔


KIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے “انجینئرنگ،معیشت اور پراجیکٹ فنانس” پر لکھی ہوئی کتاب چئیرمین ایچ ای سی کو پیش کیا۔

گلگت(پ ر)قر اقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اپنی نئی تصنیف “انجینئرنگ،معیشت اور پراجیکٹ فنانس”چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر طارق بنوری کو پیش کیا۔ ڈاکٹر طارق بنوری نے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی کتاب کو انجینئر نگ شعبہ کی ترقی کے لیے بڑی سود مند قرار دیتے ہویا۔یاد رہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی تصنیف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے عمل میں لایاگیاہے۔یہ کتاب بیچلر آف انجینئرنگ کے طالب علموں کے لئے ایچ ای سی ٹیکسٹ بک اور مانوگراف لیکچر اسکیم کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی ہے۔ یہ کتاب پراجیکٹ مینجمنٹ اور انجینئرنگ کی معیشت کے حوالے سے ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے تجربے کی عکاسی ہے۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ دیگر کئی کتابوں کے بھی مصنف ہیں اوران کے سو سے زائد تحقیقی مقالے قومی و بین الاقوامی جریدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں